🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ آج جب دنیا بھرصحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کا عالمی دن منا یاجارہا ہے ، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر اور بھارت میں صحافیوں کو ریاستی ظلم وجبر کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیراور بھارت میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کیلئے مختلف ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ 5اگست 2019کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو قابض انتظامیہ کی طرف سے بدترین پابندیوں کا سامنا ہے ۔
مقبوضہ علاقے میں سچ سامنے لانے پر صحافیوں کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے جاتے ہیں اورمعروف صحافی آصف سلطان کو اگست 2018 میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ آصف سلطان کو گزشتہ سال اپریل میں عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیاتھاتاہم فوری طور پر انہیں ایک اور کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیاگیا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ممتاز کشمیری صحافی فہد شاہ، عرفان معراج، ماجد حیدری اور سجاد گل کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کیاگیا ہے ۔محمود ساغر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیراوربھارت میں ذرائع ابلاغ اور صحافیوں کو ہندوتواپالیسی پر عمل کرنے کیلئے سخت دبائو ڈالا جارہا ہے ۔ مودی حکومت آزادی صحافت کے بنیادی اصولوں آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حقوق کو پامال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو مودی حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے سے روکنے کیلئے سوشل میڈیا پر ہندوتوا بریگیڈ کی طرف سے دھمکیاں دی جاتی ہیں اور انہیں بدسلوکی کانشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی زیرقیادت مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیراور بھارت میں آزادی صحافت پر قدغن عائد کرنے پر جواب دہ ٹھہرایاجانا چاہیے ۔انہوں نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ طورپر اپنے فرائض کی ادائیگی کی اجازت دینے کیلئے مودی حکومت پر دبائو بڑھائے۔
مشہور خبریں۔
First-ever auction of AI-created artwork set for Christie’s gavel
🗓️ 14 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
اہل خانہ کے انتقال کے بعد گھر اور گاڑیاں گئیں توایک خاندان نے گھر میں پناہ دی، فلم اسٹار لیلیٰ
🗓️ 5 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اور گلیمرس فلمی ہیروئن لیلیٰ نے
مارچ
اقوام متحدہ نے یمن کے شہر صنعا پر سعودی اتحاد کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: سیکرٹری جنرل نے متناسب، امتیاز اور احتیاط کے اصولوں کے
جنوری
امریکہ کا یوکرین کی رگوں میں رواں سال کا آخری بار خون چڑھانے کا اعلان
🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکہ یوکرین کے
دسمبر
پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کا جنسی استحصال، 292 پادریوں نے سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا
🗓️ 29 جون 2021پولینڈ (سچ خبریں) پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال
جون
🗓️ 7 مارچ 2022(سچ خبریں)لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس، جہانگیر ترین کے
مارچ
یوکرین جنگ کا 2 ماہ میں خاتمہ ممکن ہے: پیوٹن
🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس یقین کا اظہار
جنوری
نئے سال کا مالی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
🗓️ 11 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مالی سال 2022-2021کے لیے 8ہزار کھرب روپے سے زیادہ