?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیان میں سخت رد عمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں اور پتھراؤ کرنے والوں کے رشتہ داروں کو سرکاری ملازمتیں فراہم نہیں کی جائیں گی۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ نئی دلی کو یہ نہیں معلوم کہ لوگوں کے دل کیسے جیتنے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رہنمائوں نے اگر اس طرح کے بیانات کا سلسلہ جاری رکھا تو فاصلے بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عسکریت پسندوں یا پتھراؤ کرنے والوں کے خاندانوں کو دور نہیں کر سکتے۔
انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت کو سخت اقدامات سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔ فاروق عبداللہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا ہرشخص کا حق ہے، محبوبہ مفتی نے کوئی غلطی نہیں کی ہے بلکہ صرف اتنا پوچھا ہے کہ انکی پارٹی کے کارکنوں کو کیوں خراست میں لیا گیا۔
دریں اثنا کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہاہے کہ بھارتی حکومت حق خود اردیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ آزاد ی پسند اور پتھرائو کرنے والے کشمیریوں کے اہلخانہ کو سرکاری ملازمتیں نہیں دی جائیں گی ، انکا یہ بیان ہر گز غیر متوقع نہیں ہے کیونکہ مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی حکومت اسی ظالمانہ ڈگر پر چل رہی ہے، کسی کے خطا کی سزا کسی اور کو دینا اسکی پالیسی ہے۔
تاریگامی نے سوال کیا کہ بھارتی آئین میں یہ کہاں لکھا ہے کہ کسی کی غلطی کی سزا کسی دوسرے کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کو آزادی پسندوںکے رشتہ داروںکو نوکری نہ دینے کے اپنے بیان میں نظر ثانی کرنے کی ضرور ت ہے۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ پر صارفین کو ذاتی اے آئی چیٹ بنانے تک رسائی دیے جانے کا امکان
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ہر گزرتے دن مختلف پلیٹ فارمز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس
مارچ
‘جو کچھ میرے ساتھ ہوا، اس سے بہتر ہے مجھے گولی مار دی جاتی’
?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی
اکتوبر
مارچ 2025 میں دہشتگردوں کے حملوں کی تعداد 11 سال بعد پہلی بار 100 سے متجاوز
?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز
اپریل
امریکہ دنیا میں سب سے بڑا جوہری خطرہ ہے:چین
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز اس بات پر زور
مارچ
تاجر برادری کا شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان سے اختلافات ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) تاجر برادری نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی
مئی
اسٹیٹ بینک سے آئی پی پیز کی اوور انوائسنگ کی تفصیلات طلب
?️ 23 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے
ستمبر
اسرائیل کے لئے حماس کو شکست دینا ناممکن
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار نے تھامس فریڈمین کے ایک تجزیے میں لکھا
جنوری
خداکا واسطہ مخلوط حکومت کانام نہ لیں، ایک جماعت کو پورامینڈیٹ ملنا ضروری ہے، نوازشریف
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم
فروری