?️
نئی دلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند رہنما نعیم احمد خان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نعیم احمد خان نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی ادارے کے ایجنڈے پر طویل عرصے سے زیرالتوا تنازعہ کے حل کیلئے اپنااہم کردار ادا کریں۔
حریت رہنماء نے 5 اگست 2019کو مودی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مقبوضہ علاقے میں نافذتمام قوانین کو تبدیل کر دیا گیا ہے، جس سے کشمیریوں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ نعیم خان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پرامن جدوجہد آزادی اور انسانی اقدار کے احترام پر ان کے پختہ یقین کاخیرمقدم کیا ۔ انہوں نے تنازعہ کشمیرکے جلد دیرپاحل پرزوردیاتاکہ جنوبی ایشیا کے خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جاسکے۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں کشمیر سوشل یوتھ فورم کے چیئرمین مولانا مصعب ندوی نے بارہمولہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں حریت رہنمائوں، کارکنوں اورکشمیری نوجوانوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت حریت رہنمائوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر رکے انہیں تحریک آزادی سے اپنی وابستگی ترک کرنے پر مجبور کررہا ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ ،معراج الدین کلوال، بلال صدیقی، مولوی بشیر احمد عرفانی، محمد یاسین بٹ، شبیر احمد ڈار، سجاد گل، مولوی شمس رحمان، فردوس احمد شاہ، جہانگیر غنی بٹ اور عمر عادل ڈار سمیت حریت رہنمائوں کی غیر قانونی کا فوری نوٹس لیں اور انکی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔


مشہور خبریں۔
یمن میں وہی کرو جو ہم نے افغانستان میں کیا؛ سعودی عرب کو امریکی مشورہ
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:لبنانی اخبار البنا کے ایڈیٹر انچیف نے اپنے ایک کالم میں
نومبر
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی قیادت کی تمام مقدمات میں تحفظ دینے کی درخواست مسترد
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی
مارچ
جرمنی اور دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج
?️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: جرمنی کے ان ٹی وی کے مطابق کل اتوار
ستمبر
صیہونی اور مغربی حکومتوں نے کیا غزہ میں اسرائیل کی شکست کا اقرار
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: امام خامنہ ای نے امام خمینی کی 35ویں برسی کے موقع
جون
فلائنگ کار کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل
?️ 1 جولائی 2021براٹی سلاویا( سچ خبریں) فلائنگ کارنے اپنی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل
جولائی
پاک، چین صدور نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاک اور چین کے صدور نے دونوں کے ممالک کے
مئی
مسجد اقصیٰ کے بارے میں خود مختار تنظیم کی تل ابیب کو وارننگ
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سرکاری ترجمان نبیل ابوردینہ نے
جنوری
آئندہ مالی سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، وزیر خزانہ
?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی
مارچ