?️
سرینگر: (سچ خبریں) انتہاپسند بھارتی حکومت کی جانب سے اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے کے بعد پہلی بار مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوک سبھا کے انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی۔
بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا، جس کے بعد وادی کو دو حصوں میں تقسیم کرکے اسے مرکز کے ماتحت کردیا گیا تھا۔
آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد لداخ کو الگ جب کہ جموں و کشمیر کو الگ مرکزی علاقہ قرار دیا گیا تھا اور اب وہاں وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پہلی بار لوک سبھا کے انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر ادھمپور میں لوک سبھا کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی۔
ادھمپور کی ایک نشست پر 12 امیدوار میدان میں اترے ہیں اور وہاں کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 17 لاکھ کے قریب ہے۔
ادھمپور میں 2637 پولنگ اسٹیشنز بنائی گئی تھیں اور وہاں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے تھے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ادھمپور میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے زائد رہا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ادھمپور میں ایک نوبیاہتا جوڑا اپنی شادی کی تقریبات چھوڑ کو ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا اور جوڑے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
مجموعی طور پر مقبوضہ جموں و کمشیر میں لوک سبھا کی پانچ نشتیں ہیں، جن میں سے ایک نشست پر پہلے ہی مرحلے 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگئی۔
بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کی 121 لوک سبھا کی نشستوں پر پولنگ ہوئی اور مجموعی طور پر 16 کروڑ سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے مزید 6 مراحل ہوں گے اور وہاں یکم جون تک مختلف مراحل میں ووٹنگ ہوتی رہے گی۔
مشہور خبریں۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان اپنے عہدے سے مستعفی
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ
مارچ
ایران نے امریکہ اور اسرائیل پر فتح حاصل کی اور ان کی سازشوں کو ناکام بنایا : المشاط
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: المشاط نے کہ میں جمہوری اسلامی ایران کی عوام، فوج
جون
ہم باکو اور ایروان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی حمایت کرتے ہیں: میکرون
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: فرانس کے صدر نے تہران کے وقت کے مطابق منگل
مئی
افغانستان میں ذلت آمیز شکست کو چھپانے کے لیئے امریکا نے نئے بہانے بنانا شروع کردیئے
?️ 19 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کیئے لیکن
اپریل
یمن جنگ کی کنجی کس کے ہاتھ میں ہے؛یمنی عہدہ دار کا اہم انکشاف
?️ 17 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی
مارچ
یوکرین میں روزانہ ملٹری کارگو پہنچتا ہے: واشنگٹن
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: محکمہ خارجہ کے ترجمان نے منگل کی شام کہا کہ
اپریل
فلسطینیوں کے لیے روشن مسقبل کی نوید
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ایران کے سپرم لیڈر امام خامنہ ای نے 31 جون کو
جون
سندھ ہائی کورٹ کا 4 ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم
?️ 26 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے 4 ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ
اکتوبر