?️
سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج قائد حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی اس تجدید عہد کے ساتھ منارہے ہیں کہ بھارتی تسلط سے جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے ان کے مشن کو ہرصورت جاری رکھا جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی یکم ستمبر 2021کو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظربندی کے دوران انتقال کرگئے جہاں وہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے مسلسل نظر بند تھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ شہید رہنما اور دیگر کشمیری شہدا ء کی فاتحہ خوانی کے لیے حیدر پورہ سرینگر میں ان کی قبر پر حاضری دیں۔
بیان میںائمہ مساجداور خطیبوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مساجد میں عظیم قائد کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔حریت کانفرنس نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانے کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
بیان میں کیا گیا کہ” ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” کا نعرہ سید علی گیلانی کا وژن ہے جو آج بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں سب سے زیادہ مقبول نعرہ ہے۔
دوسری جانب قابض حکام نے آج قائد حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر سرینگر میں لوگوں کوفاتحہ خوانی کے لیے ان کی قبرپر جانے کی اجازت نہیں دی۔
میڈیا کے مطابق سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں لوگوں کو شہید رہنما کی قبر پر جانے سے روکنے کے لیے بھارتی پیراملٹری فورسزاور پولیس اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا تھا اور کسی کو بھی قبرستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور دیگر تنظیموں نے عظیم کشمیری رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں تعزیتی اوردعائیہ مجالس کا اہتمام کیا۔حریت رہنماؤں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی کشمیر کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔
انہوں نے قائد حریت کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور جدوجہد آزادی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں عظیم مزاحمتی رہنما سید علی گیلانی کی لازوال قربانیوں اور شاندار کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے شہید قائد کی زندگی بھر کی جدوجہد کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی وہ انسان تھے جو زندگی بھر آزمائشوں اور مشکلات کو برداشت کرنے کے باوجود اپنے نظریے پر ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے عظیم مقصد کے لیے ان کی لگن اور ثابت قدمی کشمیریوں کی آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔
مشہور خبریں۔
چین نے امریکا سے تعلقات بگاڑنے کے لئے نہیں کہا: منیر اکرم
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد/اقوام متحدہ (سچ خبریں)اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم
دسمبر
اردوغان دوبارہ کیسے جیت گئے؟
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: وسیع پیمانے پر معاشی بحران، مرعش اور آس پاس کے
مارچ
کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: پختونخوا کے وزیر مینا خان، ایم پی اے فضل الہٰی سمیت 5 ملزمان بری
?️ 11 فروری 2025پشاور؛ (سچ خبریں) پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کور کمانڈر
فروری
کراچی حملے میں ملوث عناصر پاکستانی نہیں ہوسکتے، یہ ملک دشمن ہیں، وزیراعظم
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں
اکتوبر
اسرائیل غزہ میں نسلی صفائی کرنے کے درپے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی قبضہ کاروں کے
جون
صیہونی ریاست اور فرانس کے درمیان شدید کشیدگی
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے
اپریل
یمنی میزائل کتنی دیر میں نشانے تک پہنچ جاتے ہیں؟ امریکی کمانڈر کی زبانی
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر نے یمنی
جنوری
آل خلیفہ حکومت کا بحرینی قیدی بچوں کے خلاف نیا جرم
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:جمعیت العمل الاسلامی بحرین نے اطلاع دی ہے کہ آل خلیفہ
نومبر