?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حلقہ انتخاب بارہمولہ میں نام نہاد پارلیمانی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے نام پر بھارتی فوجیوں کی بھاری تعداد تعینات کی گئی ہے۔
میڈیا کے مطابق آزاد مبصرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تقریبا 10لاکھ قابض فوجیوں کی موجودگی میں کوئی بھی انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں ہو سکتے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ نام نہاد ا نتخابات بنیادی طور پر ایک فوجی آپریشن اور کشمیریوں کے لیے ایک بے کار مشق ہے کیونکہ بھارت جموں وکشمیرپر اپنے غیر قانونی قبضے کو جائز قرار دینے کے لیے انتخابی ڈرامے رچاتا آیا ہے۔
بھارت دنیا کو خطے کی حقیقی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنے کے لیے انتخابی ڈرامے رچاتا رہا ہے۔ مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پارلیمانی انتخابات کروا کر اگست 2019کے اپنے غیرقانونی اور غیرآئینی اقدامات کو جواز بخشنا چاہتی ہے۔ان کوششوں کے باوجود بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ بھارت اس طرح کے انتخابی ڈراموں کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ نام نہاد ا نتخابات بنیادی طور پر ایک فوجی آپریشن اور کشمیریوں کے لیے ایک بے کار مشق ہے کیونکہ بھارت جموں وکشمیرپر اپنے غیر قانونی قبضے کو جائز قرار دینے کے لیے انتخابی ڈرامے رچاتا آیا ہے۔
انتخابات کے انعقادسے کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی۔ کشمیریوں کے جمہوری حقوق سے مسلسل انکار سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ بھارت ایک کھوکھلی جمہوریت ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابات کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے۔ کشمیری اس انتخابی ڈرامے اوربھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اورعلاقے سے بھارتی فوجیوں کے فوری انخلاء اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی حکام اسرائیل کے حملوں کا حصہ
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:سی ان ان نیوز چینل نے بدھ کی شام کو خبر
نومبر
صیہونی ریلوے کمپنی کا مرکزی سرور ہیک
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:اپنی تازہ ترین کارروائی میں سائبر ایوینجرز گروپ نے صیہونی ریلوے
دسمبر
تازہ ترین یمنی میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے لیے پانچ اہم چیلنجز
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: اتوار کو اسرائیل کے مرکز پر حوثیوں کے میزائل حملے
ستمبر
سوات واقعے پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلی سے استعفے کا مطالبہ
?️ 27 جون 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات میں
جون
غزہ جنگ کا بائیڈن کو نقصان
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے عملے کے
جنوری
الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر
اکتوبر
لاپتا افراد کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پشاور ہائی کورٹ میں پیش
?️ 30 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیس میں وزیر اعلیٰ
ستمبر
ادویات کی قیمتوں سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ادویات کی
دسمبر