🗓️
کرگل: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ کے علاقے کرگل میں ہزاروں لوگوں نے جمعتہ الوداع کو” یوم قدس“ کے طور پر منایا اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق معروف عالم دین شیخ ابراہیم خلیلی کی قیادت میں احتجاجی ریلی اسنا عشریہ کیمپس کرگل سے شروع ہوئی جو مین بازار اور لال چوک سے ہوتی ہوئی اثنا عشریہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں بڑی تعداد میں علمائ، نوجوان اور سول سوسائٹی کے ارکان شریک تھے ۔ ریلی کے شرکا نے فلسطین میں نسل کشی اور جنگی جرائم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ” فلسطین کو آزاد کرو، اسرائیل کا بائیکاٹ کرو، مسلمانوں کے خلاف مظالم بند کرو“جیسے نعرے درج تھے۔
مقررین نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت، جنگی جرائم اور فلسطینی شہریوں کی منظم نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مردوں، عورتوں اور بچوں کا قتل عام عالمی ضمیر پر داغ ہے۔ انہوں نے فلسطین کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور مسجد الاقصیٰ پر ناجائز قبضے کی مذمت کی۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی رہنماؤں سے مداخلت اور اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے اختتام پر شیخ ابراہیم خلیلی نے عالمی امن، خوشحالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعا کی۔
دوسری جانب بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے شب قدر اور جمعتہ الوادع پر تاریخی مسجد کو سیل کر نے اور کشمیری مسلمانوں کی یہاں عبادات سے روکنے کے قابض بھارتی انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
میڈیا کے مطابق انجمن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ مسلمانوں کی سب سے بڑی عبادت گاہ کو شب قدر اور جمعتہ الوداع کے موقع پر بند کر دیا گیا۔ بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں نظربندی کی بھی مذمت کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ کا یہ اقدام کشمیری مسلمانوں کے دینی معاملات میں صریح مداخلت ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جامع مسجد کو باربار بند کرنا کشمیری مسلمانوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کا مشاہداتی ٹاور، صیہونی حکومت کے کمانڈروں کا نیا خواب
🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:حزب اللہ کی رضوان بٹالین نےاس ملک کی جنوبی سرحدی دیوار
مارچ
9 مئی توڑ پھوڑ: پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اسد قیصر کی درخواست ضمانت خارج
🗓️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 9 مئی کو
جون
وزیر اعظم کا روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
🗓️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے روسی صدر کے بیان کا خیر
دسمبر
روس نے یوکرین کے ساتھ صلح کی کیا شرطیں رکھی ہیں؟
🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یوکرین کی طرف سے
اگست
شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری
🗓️ 12 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کی
اکتوبر
بھارت میں دردناک حادثہ، آکسیجن کی سپلائی بند ہونے سے درجنوں مریض ہلاک ہوگئے
🗓️ 21 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک دردناک حادثہ پیش
اپریل
سندھ میں سرکار گزشتہ 13 سالوں سے لوٹ مار کے مزے لوٹ رہی ہے
🗓️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا
ستمبر
ٹی ٹی پی بھارتی فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان
🗓️ 25 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد
اگست