?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو، تو ایسے شخص کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے، جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت میں قانونی نقطہ طے کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس تنویر احمد شیخ کے تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 1992 سے عمان میں گولڈ جیولری کا کاروبار کر رہا ہے، مدعی کے مطابق ملزم ارشاد 4 سال سے عمان میں اس کے پاس نوکری کر رہا تھا۔
مدعی نے ہیرے کی انگوٹھی اور سونا خریدنے کے لیے ملزم کو 23 ہزار 600 عمانی ریال دیے تھے، ملزم نے اسی دن رقم اپنے اور اپنی بیوری کے پاکستان میں موجود بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر کرلی۔
ملزم ساری رقم اپنے بینک اکاونٹس میں منتقل کرنے کے بعد مسقط سے پاکستان آگیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے وکیل کے مطابق ملزم کے خلاف عمان میں کارروائی جاری ہے، ملزم کے وکیل کے مطابق ایک ہی الزام میں 2 جگہ پر کارروائی نہیں ہوسکتی۔
مدعی نے اس معاملے کی اطلاع عمان میں موجود پاکستانی سفارت خانے کو دی، پاکستانی سفارت خانے نے معاملہ پاکستان میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ریفر کیا۔
قانون کے مطابق بیرون ملک کیے گئے جرم پر پاکستان میں بھی کارروائی ہو سکتی ہے، صرف اس صورت میں پاکستان میں کارروائی نہیں ہو سکتی اگر بیرون ملک کی عدالت ملزم کو سزا یا بری نہ کر دے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں ملزم کے خلاف عمان میں صرف مقدمہ درج ہوا ہے، سزا یا بریت نہیں ہوئی، ملزم کو پاکستان داخل ہونے پر ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔
فاضل جج نے کہا کہ مووجدہ صورتحال میں ملزم کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے، لاہور ہائی کورٹ ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی موجودگی کا خاتمہ؛ 30 ستمبر تک مکمل خروج
?️ 13 اگست 2026سچ خبریں: نیوز ایجنسی اسوسی ایٹڈ پریس نے ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار
اگست
غزہ اور جنگ کا بل: وہ مطالبہ جسے یورپ نظرانداز نہیں کر سکتا
?️ 30 جون 2026سچ خبریں: خبر رساں ویب سائٹ “ای یو آبزرور” نے اپنی ایک
جون
صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کی شرط
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک سامی ابو زہری نے
اپریل
یوکرائن پر سائبر حملے؛ امریکہ اور برطانیہ کا روس پر الزام
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجی ہیکر
فروری
جنگ میں شمالی بستیوں کا معاشی نقصان جنوبی علاقوں سے زیادہ
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:گزشتہ 120 دنوں کے دوران صہیونی دشمن کے ٹھکانوں کے خلاف
فروری
سنٹکام کا 111 تجارتی جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ
?️ 29 مئی 2026 سچ خبریں:سنٹکام (امریکی مرکزی کمان) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس
مئی
ٹرمپ ایسی جنگ میں پھنس گئے ہیں جس سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں:صیہونی اخبار
?️ 7 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے اعتراف کیا کہ دو ماہ سے زائد
مئی
اسرائیلی حکومت کی فوجی تنصیبات کے خلاف حزب اللہ کی تیسری کارروائی
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج اتوار کی صبح ایک
ستمبر