?️
کرگل: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ کے علاقے کرگل میں ہزاروں لوگوں نے جمعتہ الوداع کو” یوم قدس“ کے طور پر منایا اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق معروف عالم دین شیخ ابراہیم خلیلی کی قیادت میں احتجاجی ریلی اسنا عشریہ کیمپس کرگل سے شروع ہوئی جو مین بازار اور لال چوک سے ہوتی ہوئی اثنا عشریہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں بڑی تعداد میں علمائ، نوجوان اور سول سوسائٹی کے ارکان شریک تھے ۔ ریلی کے شرکا نے فلسطین میں نسل کشی اور جنگی جرائم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ” فلسطین کو آزاد کرو، اسرائیل کا بائیکاٹ کرو، مسلمانوں کے خلاف مظالم بند کرو“جیسے نعرے درج تھے۔
مقررین نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت، جنگی جرائم اور فلسطینی شہریوں کی منظم نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مردوں، عورتوں اور بچوں کا قتل عام عالمی ضمیر پر داغ ہے۔ انہوں نے فلسطین کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور مسجد الاقصیٰ پر ناجائز قبضے کی مذمت کی۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی رہنماؤں سے مداخلت اور اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے اختتام پر شیخ ابراہیم خلیلی نے عالمی امن، خوشحالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعا کی۔
دوسری جانب بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے شب قدر اور جمعتہ الوادع پر تاریخی مسجد کو سیل کر نے اور کشمیری مسلمانوں کی یہاں عبادات سے روکنے کے قابض بھارتی انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
میڈیا کے مطابق انجمن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ مسلمانوں کی سب سے بڑی عبادت گاہ کو شب قدر اور جمعتہ الوداع کے موقع پر بند کر دیا گیا۔ بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں نظربندی کی بھی مذمت کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ کا یہ اقدام کشمیری مسلمانوں کے دینی معاملات میں صریح مداخلت ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جامع مسجد کو باربار بند کرنا کشمیری مسلمانوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حزب اللہ کا دقیق حملہ
?️ 4 مئی 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے فوجی کمانڈ ہیڈکوارٹر کو حزب اللہ کی
مئی
دو سالہ جنگ کے باوجود حماس کی فوجی طاقت برقرار
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے مطابق، غزہ پٹی پر جنگ شروع ہونے کے
اکتوبر
حماس کا اسرائیل کو بچوں کے قاتلوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر اصرار
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطین کی تحریک حماس نے آج 5 اپریل کو فلسطینی
اپریل
کراچی: اسلحے کے زور پر ڈاکو بینک لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب
?️ 18 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) نیو کراچی میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس
مارچ
لبنان کی عیسائی جماعت کا صیہونیوں کے سرحدی دعوے پر شدید ردعمل
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی اہم اتحادی لبنان کی قومی ڈیموکریٹک عیسائی
ستمبر
مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال کشمیری عوام کے لیئے بڑا صدمہ
?️ 4 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں) دو دن قبل مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید
ستمبر
غزہ کے خلاف نئی صیہونی جارحیت
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی قابض حکومت نے ایک بار پھر غزہ کے خلاف
مارچ
صیہونی میڈیا میں سید حسن نصراللہ کی تقریر کی وسیع کوریج
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے میڈیا نے لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
فروری