پیغمبرﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل قبول ہے : متحدہ مجلس علماء

?️

سرینگر: (سچ خبریں)  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف سماجی اور مذہبی تنظیموں کے اتحاد متحدہ مجلس علما ء نے جسکی قیادت میرواعظ عمر فاروق کررہے ہیں،این آئی ٹی سرینگر میں زیر تعلیم ایک بھارتی طالب علم کی طرف سے پیغمبرﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متحدہ مجلس علماء نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حضور نبی اکرم ۖ کی تعظیم و تکریم ایک مسلمان کو اس کی جان سے زیادہ عزیز ہے اور اس طرح کے گستاخانہ بیانات کو وادی کے مسلمان ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔مجلس علماء نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے اور اس میں ملوث عناصرکو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔مجلس علما ء نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکام اس گستاخی کو سنجیدگی سے لیں گے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے۔

متحدہ مجلس علماء میںجو تنظیمیں شامل ہیں ان میںمسلم پرسنل لا ء بورڈ، انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر، دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، انجمن شرعی شیعیان، جمعیت اہلحدیث،کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام،انجمن تبلیغ الاسلام،جمعیت ہمدانیہ،انجمن علمائے احناف،دارالعلوم قاسمیہ،دارالعلوم بلالیہ، انجمن نصرت الاسلام، انجمن مظہر الحق،جمعیت الائمہ والعلما، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر،دارالعلوم نقشبندیہ، دارالعلوم رشیدیہ،اہلبیت فائونڈیشن، مدرسہ کنز العلوم،پیروان ولایت،اوقاف اسلامیہ کھرم سرہامہ،بزم توحید اہلحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب، محمدی یتیم ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام،کاروان ختم نبوت، دارالعلوم سید المرسلین، انجمن علما و ائمہ مساجد، فلاح دارین ٹرسٹ ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد،اشرف العلوم حیدرپورہ، دارالعلوم دائودیہ بٹہ مالو،دارالعلوم فرقانیہ نوشہرہ،دارالعلوم دائودیہ خانیار، جمعیت العلما کشمیر، سراج العلوم، ادارہ وحدت المکاتب جموں وکشمیر، دارالعلوم امدادیہ نٹی پورہ،دارالعلوم جامع الرشاد اونتی پورہ، خانقاہ مرادیہ جامع مسجد کریری اوردارالعلوم صوت القرآن گلشن آباد سرینگر شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

سندھ میں ای مارکنگ سسٹم کا آغاز، کئی تعلیمی بورڈز نے پیپرز پر تجرباتی عمل شروع کردیا

?️ 8 اکتوبر 2025 کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں ای مارکنگ سسٹم کا آغاز، کئی

’ویلو اسٹیشن سیزن 2‘ عاطف اسلم اور نتاشا نورانی کے گانے ریلیز

?️ 26 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) کوک اسٹوڈیو کی طرز کے میوزیکل شو ’ویلو اسٹیشن‘

2022 میں اسرائیل کے خطرناک چیلنج

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  صیہونی فوجی ماہر نے 2022 کے موقع پر صیہونی حکومت کو

اللہ کا شکر ہے بڑی تباہی نہیں ہوئی، فورسز نے بہادری سے حملہ آوروں کا خاتمہ کیا، شہباز شریف

?️ 18 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر

غزہ میں سب سے بڑی انسانی تباہی

?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے دوبارہ

پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

?️ 25 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں

پاکستان کو فلسطینیوں کے ساتھ ہونا چاہیے، قابضین کے ساتھ نہیں:پاکستانی سینیٹر

?️ 29 اکتوبر 2025پاکستان کو فلسطینیوں کے ساتھ ہونا چاہیے، قابضین کے ساتھ نہیں:پاکستانی سینیٹر

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

?️ 25 اکتوبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے