?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پہلگام حملہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاحت کے لیے ایک دھچکا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن واقعی ایک دھچکا ہے لیکن ہمیں بحیثیت قوم ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات خراب ہو ئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہاکہ امید ہے کہ حالات بہتر ہوں گے ۔کشمیریوں نے ماضی میں اس سے کہیں زیادہ خراب صورتحال دیکھی ہے۔ 1990 کی دہائی میں کرفیو تھا، مہینوں تک ایک ساتھ ہڑتالیں ہوتی تھیں، اب اس تناظر میں حالات بہت بہتر ہو گئے ہیں اور لوگوں کے لیے مواقع بڑھ گئے ہیں، اس لیے لوگوں کو امید نہیں ہارنی چاہیے۔
قبل ازیں سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نےکشمیری نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود انحصاری، تعلیم اور ثقافتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بااختیار بننے اور سماجی ترقی کے راستے کے طور پر انٹرپرینیورشپ کو اپنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ہنر اور صلاحیت موجود ہے۔ انہیں سیاحت، باغبانی، دستکاری اور کاروبار جیسے شعبوں میں محنت اور دیانتداری کے ساتھ قدم رکھنا چاہیے۔
جدید ترقی اور اسلامی اقدار کے درمیان توازن قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے میرواعظ نے زور دیا کہ معاشی یا سماجی ترقی کی طرف کوئی بھی قدم اخلاقی اصولوں پر مبنی ہونا چاہیے۔ "ہمارا مذہب ہمیں جائز حدود کے اندر کام کرنے کی رہنمائی کرتا ہے۔ ہماری اخلاقی اور ثقافتی شناخت پر سمجھوتہ کیے بغیر ترقی ہونی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
ملک کے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا
?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت کی جانب
جولائی
امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کیں
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ
ستمبر
طالبان امریکی گاڑیوں کے ذریعہ کابل کی طرف روانہ
?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:ایک امریکی نیوز چینل کے مطابق طالبان امریکہ سے غنیمت میں
اگست
امریکہ روس کے جال میں پھنس چکا ہے؛یوکرینی صدر کا دعویٰ
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی
مارچ
آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری: پاکستان نے ٹیکس آمدنی کا پلان پیش کردیا
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قلیل
مارچ
گورنر پنجاب کا آئندہ انتخابات کے بارے میں اہم بیان سامنے آگیا
?️ 13 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
اگست
افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ
?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
ستمبر
کیا دمشق اور آنکارا کے تعلقات سے شام کا 12 سالہ بحران ختم ہو جائے گا؟
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:ایسا لگتا ہے کہ ترکی اور شام کے رہنما دونوں ممالک
جنوری