?️
سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پریس کو دبانے کے لئے جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور معروف کشمیری صحافی عرفان معراج کی گرفتاری اسکی تازہ مثال ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صحافیوں کے خلاف منظم کریک ڈاوؤن کے ایک حصے کے طور پر بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسی” نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی “نے معروف صحافی عرفان مہراج کو 20 مارچ 2023 کو سری نگر میں گرفتار کیا ۔ این آئی اے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ گرفتاری ”جموں کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی “کے ساتھ معراج کے روابط کی وجہ سے عمل میں لائی گئی جس کی سربراہی جیل میں بند انسانی حقوق کے کشمیری علمبردار خرم پرویز کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ عرفان معراج کی دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتاری پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ گرفتاری جموںو کشمیر کے خطے میں طویل عرصے سے جاری جبر اور میڈیا کی آزادی پر کریک ڈاوؤن کی ایک اور مثال ہے۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ عرفان معراج کو جعلی مقابلوں میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل ،گرفتاریوں اوراانسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عرفان معراج کے علاوہ آصف سلطان، سجاد گل اور فہد شاہ سمیت کئی اور کشمیری صحافیوں غیر قانونی حراست کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی اور یکطرفہ طور پر مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد علاقے میں ذرائع ابلاغ کے خلاف کارروائیاں بڑھ گی ہیں ۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں اور اس علاقے میں 1989 سے اب تک کئی صحافی قتل اور زخمی ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فسطائی مودی حکومت مقبوضہ جموںوکشمیر میں پریس کا گلہ گھونٹ کر اپنے جرائم چھپا نہیں سکتی۔انہوں نے عالمی صحافتی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں صحافیوں کے خلاف مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا نوٹس لیں۔
مشہور خبریں۔
ہمیں حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے پڑیں گے:امریکی شہریوں کا خیال
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے سے پتا چلتا ہے
جولائی
حزب اللہ کی بے مثال کامیابی
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان پر صیہونی حکومت کے زمینی حملے کے آغاز کو 48
نومبر
ٹیکس افسران کو کاروباری احاطے میں تعینات کرنے کا فیصلہ، سروسز سیکٹر کی نگرانی کا اختیار
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محدود ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کے لیے
مئی
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں زیادہ کمی کی توقع نہیں، وزیر خزانہ
?️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق
اپریل
گوگل کی جانب سے آئی فون صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف
?️ 24 اگست 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) گوگل کی جانب سے تین نئے فیچرز متعارف کرائے
اگست
یمن جنگ بندی کی کتنی بار خلاف ورزی کی گئی؟
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:یمن کی عارضی جنگ بندی کے اختتام پر صنعا میں ایک
جون
پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اجرا کر دیا گیا
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی جاری کر
جنوری
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کی سرحدی پالیسیوں کو جاری رکھنے کا حکم
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ٹرمپ کے دور کا
دسمبر