🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے ہر وحشیانہ حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن کشمیری تمام تر مشکلات کے باوجود بھارت کے ہر منصوبے کو ناکام بنانے اور اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت جو خود کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک گردانتا ہے ، حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک کو دبانے کیلئے ہر وحشیانہ حربہ استعمال کر رہا ہے ، اس نے کشمیریوںکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت طاقت کے بل پر دبا رکھا ہے اور وہ یہ حق مانگنے کی پاداش میں انہیں بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے ، بے گناہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے ، نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے عقوبت خانوں میں پہنچایا جا رہا ہے ۔
مکار بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال پر پردہ ڈالنے کیلئے علاقے میں عالمی تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے۔سرینگر میں حال ہی میں منعقد کیا جانے والا گروپ 20کا اجلاس بھی بھارت کا ایک مکارانہ حربہ تھا ۔ مودی حکومت اس اجلاس کے ذریعے عالمی برادری کو یہ تاثر دینا چاہتی تھی کہ مقبوضہ علاقے میں حالات بالکل ٹھیک ہیں ۔ وہ مذکورہ اجلاس کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں جاری اپنے غیر قانونی اقدامات کو بھی جائز ٹھہرانا چاہتی تھی۔ مودی حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ وحشیانہ فوجی کارروائیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوہرگز دبانہیں سکتی ، وہ نام نہاد کانفرسوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی اصل صورتحال دنیا سے ہرگز چھپا نہیں سکتی ۔کشمیریوں کا جذبہ آزاد ی مضبوط و مستحکم ہے اور وہ اپنے شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
مشہور خبریں۔
میٹا نے سوشل گیم ایپلی کیشن متعارف کرادی
🗓️ 13 دسمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) فیس بک کو اب میٹا کے نام سے یاد کیا
دسمبر
برطانیہ پر اسرائیل کے جنگی جرائم میں حصہ لینے کا الزام
🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیمیں یروشلم پر قابضین کو ہتھیاروں کی مسلسل
دسمبر
10 Fashion Stories From Around The Web You Might Have Missed This Week
🗓️ 6 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
🗓️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہونے والے
دسمبر
اسپیس ایکس کا اسٹارشپ پروٹو ٹائپ لانچ کے چند منٹ بعد ہی خلا میں پھٹ گیا
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: اسپیس ایکس کا اسٹار شپ پروٹو ٹائپ ٹیکساس سے لانچ
جنوری
پاکستان میں داخل ہونے والوں مسافروں کی پالیسیوں میں تبدیلی
🗓️ 10 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کی
مئی
مودی نے عمران کو خط کے ذریعے کیا پیغام دیا
🗓️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے
مارچ
موسم سرما کی چھٹیوں کے بارے میں تین تجاویز سامنے آگئیں
🗓️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزرائے تعلیم کانفرنس میں موسم سرما کی چھٹیوں
دسمبر