مقبوضہ جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی ارکان کا تنازعہ کشمیرکے حل،دفعہ 370کی بحالی کا مطالبہ

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں  سول سوسائٹی کے ارکان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے پر اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرے اور کشمیری عوام کو اپنے بنیادی حق خودارادیت کے استعمال کا موقع دے۔

میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر زبیر احمد، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے دفعہ370اور 35-Aکو ان کی اصل حالت میں بحال کرنے پر زور دینے کے لیے سرینگر میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے علاقے میں بھارتی مظالم کو فوری طورپر بند کرنے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی رہے گا جس کا دعویٰ حال ہی میں بھارتی رہنمائوں اور جماعتوں نے کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ان دعوئوں کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔سول سوسائٹی کے اراکین نے نام نہاد امن کوششوں کو بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کی ایک اور شکل قرار دیتے ہوئے علاقے کے لوگوں پر مسلط فوجی اور پولیس محاصرے کی وجہ سے علاقائی امن و استحکام کو لاحق خطرات کو اجاگر کیا۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے، ارکان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کرنے سے باز رہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے، آزاد تنظیموں تک رسائی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔ارکان نے کشمیریوں کی طرف سے بھارت کے خلاف ایک مضبوط قانونی مقدمہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارت کے جرائم کی مذمت کی اور کشمیر کو ایک بین الاقوامی تنازعہ اور غیر قانونی قبضے کا کیس قراردیا۔

اراکین نے کشمیر میں بھارت کی استعماریت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مسلح مزاحمت بین الاقوامی قانون کے تحت جائز اور قانونی ہے کیونکہ جہاں قبضہ ہے وہاں مزاحمت ہے اور آزادی کا حق ایک سیاسی اور بنیادی حق ہے۔

مشہور خبریں۔

شام میں ایک بار پھر امریکہ کی شامت

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے شام کے علاقے التنف میں واقع امریکی

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے لیے اماراتی وفد کا مقبوضہ فلسطین کا دورہ

?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:آج پیر، 20 فروری کو متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ہفتے

وزیر اعظم کا ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس

?️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی

مون سون بارشیں؛ 24 گھنٹے کے دوران 21 افراد جاں بحق، 6 زخمی

?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مون سون بارشوں سے 26 جون سے 22

امریکہ: پاکستان غزہ امن فوج میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ پاکستان غزہ اسٹیبلائزیشن

چین میں بی بی سی کی نشریات پر پابندی

?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:چین کی قومی نشریاتی کارپوریشن نے جمعرات کی شام اعلان کیا

چیف سیکریٹری کے تقرر میں تاخیر سے وفاق اور پنجاب میں رسہ کشی بے نقاب

?️ 7 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت وفاقی اور پی

مارچ سے مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے اضافہ

?️ 26 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے