?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مسلسل کارروائیوں کے دوران گزشتہ 37برسوں کے دوران 936 بچوں کو شہید کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے آج ”بچوں کے عالمی دن “کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں بھارت کے غیر قانونی قبضے اور فوجی جبر کا سب سے زیادہ شکار بچے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ 936 بچے ان 96ہزار4 سو80 افراد میں شامل ہیں جو بھارتی فوجیوں، پیر املٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بارڈر سیکیورٹی فورس، اسپیشل آپریشن گروپ اور پولیس اہلکاروں نے یکم جنوری 1989 سے اب تک شہید کیے ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت سے مقبوضہ علاقے میں 1لاکھ8 ہزار 7 بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ جنازے کے جلوسوں اور پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ، مہلک پیلٹ چھروں کے استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ سے ہزاروں بچے زخمی ہوئے ہیں اور سینکڑوں بصارت سے محروم ہوئے ہیں۔
متاثرین میں 19 ماہ کی حبا جان، 4 سالہ زہرہ مجید، 8 سالہ آصف رشید، 8 سالہ اویس احمد، 10 سالہ آصف احمد شیخ اور 13 سالہ میر عرفات جیسے کم عمر بچے شامل ہیں ۔ان میں سے کچھ بچے جزوی اور کچھ مکمل طور پر اپنی بصارت کھو چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست 2019 میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارتی فورسز اہلکاروں نے گرفتار کیے جانے والے ہزاروں کشمیریوں میں سکول جانے والے بچے بھی شامل ہیں ، مقبوضہ علاقے کے یہ کمسن بچے اپنے والدین پر تشدد اور جبر کے مختلف ہتھکنڈوں کے سبب زندگی بھر کے لیے صدمے کا شکار ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی سمیت تین درجن سے زائد کشمیری مائیں اس وقت جیلوں میں قید ہیں جن کے بچے انکی گھر واپسی کے منتظر ہیں۔
30 مارچ 2025 کو بھارتی فورسز اہلکاروں ضلع کٹھوعہ کے علاقے جاکھول میں زیر حراست محمد لطیف ولد میر محمد کے گھر سے 15 اور 17 سال کی دو کمسن لڑکیوں اور ایک خاتون کو من گھڑت الزامات کے تحت گرفتار کیا۔
18 نومبر 2025 کو، بھارتی فورسز نے شہزادہ اختر اور ان کے شوہر ڈاکٹر عمر فاروق بھٹ کو سری نگر کے علاقے شیرین باغ میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران کالے قانونی ”یواے اے پی اے “کے تحت گرفتار کیا، جس سے ان کے بچوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیری بچوں کی حالت زار کی طرف توجہ دے اور بچوں کے عالمی دن پر مقبوضہ علاقے کے کمسنوں کے مصائب و مشکلات کو ہرگز نظر انداز نہ کرے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا شروع کردیا
?️ 11 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں اب
اپریل
عراق میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک عراقی سیکورٹی ماہر ہیثم خزالی نے ملک میں سیکورٹی
دسمبر
کسی جماعت پر پابندی نہیں، توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، نگران وزیراعظم
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
ستمبر
امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 7 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان
اپریل
ابو عبیدہ: نیتن یاہو کی کابینہ صیہونیوں سے جھوٹ بولتی ہے
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام
جون
کیا صیہونی جنگ بندی میں توسیع کریں گے؟
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید قیدیوں
نومبر
جارحیت پسندوں کو انتباہ اور فلسطین کی حمایت میں یمن میں زبردست مظاہرے
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سابق سربراہ شہید صالح الصماد
فروری
فلسطینی نرس کے جسم پر صہیونی فوج کے تشدد کے اثرات
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:صہیونی افواج نے غزہ کی پٹی کے فیلڈ ہسپتالوں کی سربراہ
نومبر