?️
سچ خبریں: مائیکروسافٹ کا مانناہے کہ کام کی جگہ پر صرف انسانوں کو ہی انتظام کی ضرورت نہیں ہوتی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو بھی ایک مینیجر چاہیے۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سافٹ ویئر کمپنی نے ’مائیکرو سافٹ ایجنٹ 365‘ کا اعلان کیا، جو اس کے صارفین کو اُن 1.3 ارب ایجنٹس کی نگرانی کے قابل بنائے گا جن کے بارے میں مائیکروسافٹ کا اندازہ ہے کہ وہ 2028 تک دفتری کام خودکار کر رہے ہوں گے۔
ایجنٹس مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ایسے پروگرام ہوتے ہیں جو انسانوں کی جانب سے مختلف کام انجام دیتے ہیں، مائیکروسافٹ اور دیگر کمپنیاں اس قسم کے ایجنٹ سافٹ ویئر کو تیزی سے مارکیٹ کر رہی ہیں۔
کچھ صارفین نے کوڈ جنریشن جیسے کاموں کے لیے اِن سسٹمز کو کامیابی سے استعمال کیا ہے، جب کہ دیگر اسے نافذ کرنے میں مشکلات کا شکار ہوئے ہیں، جس سے اس شعبے میں ممکنہ خلا کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
مائیکروسافٹ کے مطابق، جس طرح آئی ٹی عملہ دیکھ سکتا ہے کہ کون کمپنی کے نیٹ ورک پر موجود ہے اور وہ کن وسائل تک رسائی رکھتا ہے، اسی طرح اس کا نیا سافٹ ویئر اے آئی ایجنٹس کی نگرانی کے لیے بھی ایسے ہی کنٹرول فراہم کرے گا۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام آئی ٹی اہلکاروں کو ’باغی‘ ایجنٹس کو الگ (قرنطینہ) کرنے اور مجاز ایجنٹس کو مختلف پیداواریت کے ٹولز فراہم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم عرب-اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دوحہ پہنچ گئے
?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے
ستمبر
ایسی حکومت جس کی ذات میں وحشی پن شامل ہے
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد سعدون الصیهود نے امریکی فریق سے
جولائی
صہیونی ریاست کو طوفان الاقصیٰ کے تین انٹلیجنس و سکیورٹی دھچکے
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ نے صیہونی سکیورٹی نظام کی بنیادیں ہلا دیں تین
اکتوبر
کراچی: پاک بحریہ کی پہلی سی گارڈ مشق کا انعقاد
?️ 13 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈیشین کے زیر انتظام پاک
جنوری
صرف ’نہ‘ کہنے پر قتل، شوبز شخصیات کا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل پر شدید ردعمل
?️ 5 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف
جون
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی اجازت مگرایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ طلال چودھری
?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے
اکتوبر
یورپ جاتے ہوئے کتنے بچے مر گئے؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال تقریباً 300
جولائی
صحت کے اخراجات حکومت اٹھا رہی ہے: فواد چوہدری
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے صحت کے
جنوری