بشریٰ بی بی نے ’الزام تراشی‘ پر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھیج دیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ’الزام تراشی‘ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طرف سے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھیج کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضابطہ فوجداری کے تحت کسی شہری کو بدنام کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

بشریٰ بی بی کی ایما پر فیصل فرید ایڈووکیٹ کی وساطت سے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، نوٹس میں مریم نواز سے 7 روز کے اندر بشریٰ بی بی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے یکم مئی کو لاہور میں ایک تقریر میں بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد الزام تراشی کی۔

بیان واپس نہ لینے پر مریم نواز کو ضابطہ فوجداری اور ہتکِ عزت سمیت متعلقہ قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کڑی تنبیہ کی گئی ہے، مریم نواز کے الزامات پر مبنی تقریر کا متن بھی نوٹس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مریم نواز کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی مکمل طور گھر کی دہلیز تک محدود اور باپردہ خاتون ہیں، مریم نواز جان بوجھ کر بشریٰ بی بی اور ان کے اہلِ خانہ کو بدنام کرنے کے لیے بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہیں۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غلط بیانی، بشریٰ بی بی کے خلاف ہرزہ سرائی اور سیاسی مقاصد کے لیے الزام و دشنام کی منظم مہم پر ضابطہ فوجداری کے تحت 5 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

قبل ازیں 2 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مریم نواز مسلسل بشریٰ بی بی کو نشانہ بنا رہی ہیں اس لیے ان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فوجداری مقدمہ درج کرانے جا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مریم نواز مسلسل عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نشانہ بنا رہی ہیں اور ان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے فائلوں پر دستخط کرانے کے لیے پیسے لیے ہیں تو اب بشریٰ بی بی کی طرف سے مریم نواز کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کبھی کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں سوائے اس کے کہ وہ غریبوں اور پناہ گاہوں کا دورہ کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن پر لاہور میں منعقد ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا تھا کہ جب آر ٹی ایس بٹھایا جاتا ہے تو عمران خان گھڑیاں بیچنے کا کاروبار شروع کر دیتا ہے اور اس کی اہلیہ پنکی پیرنی الگ دوکان کھول لیتی ہیں۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی ایک ایک فائل پر پانچ قیراط کی انگوٹھیاں لیتی تھیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا دماغی نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر 

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے

جس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی نہ ہو وہ کبھی اپنے لوگوں کی حفاظت نہیں کر سکتا:وزیر اعظم

?️ 1 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم نے اسلام آباد میں 2 روزہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ

سعودی عرب صیہونی امریکی جال میں

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جہاں بائیڈن تنقیدوں کی زد میں

کیف اور تل ابیب کے لیے وائٹ ہاؤس کی امداد

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے کہ وائٹ

آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش کیا

?️ 22 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد

جاپان میں شرح پیدائش کا بحران؛ وزیراعظم ناراض

?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے ملک میں شرح پیدائش کے

غزہ اور لبنان کی صورتحال کے بارے میں آئندہ امریکی حکومت کا رویہ کیا ہوگا؟

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کو ایک سال

جنوبی شام کو دوسرا لبنان نہیں بننے نہیں دیں گے:صہیونی وزیر جنگ

?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے شام کے جنوبی حصے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے