?️
سرینگر: (سچ خبریں) آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد آج سوپور کے علاقے بوٹنگو میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر تقریبا90برس تھی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پروفیسر بٹ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے ۔ مرحوم نے فارسی ، اقتصادیات اور سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگریاں حاصل کی تھیں جبکہ انہوں نے فارسی میں ماسٹرز کیا تھا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔ وہ فارسی کے پروفیسر بھی رہے ۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے آزادی پسند سرگرمیوں کی پاداش میں انہیں بطور پروفیسر ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔
مرحوم 1987میں بننے والے آزادی پسند تنظیموں کے اتحاد ” مسلم متحدہ محاذ“ میں بھی پیش پیش رہے۔بھارتی انتظامیہ نے1987کے مقبوضہ علاقے کے اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کر کے محاذ کے امیدوروں کو ہروادیا تھا۔ پروفسیر بٹ کو انتخابات کے بعد گرفتار کیا گیا اور وہ کئی ماہ تک جیل میں رہے۔ انہوںنے 1993میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔
پروفیسر بٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر یقین رکھتے تھے اور اس مقصد کے لیے انکی خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کل جماعتی کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے پروفیسر بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔


مشہور خبریں۔
پس پردہ مذاکرات کی باز گشت کے باوجود پی ٹی آئی اور حکومت کا موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار
?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بدستور
دسمبر
مولا بخش چانڈیو کا شہباز شریف حکومت کو اپنی حکومت ماننے سے انکار
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے شہباز
مئی
یورپی یونین کی اسرائیل سے مضحکہ خیز اپیل
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ایسے وقت میں جبکہ صیہونی حکومت غزہ کے عوام کے
مئی
صیہونی حکومت کی جیلوں کے سیکورٹی یونٹ میں اخلاقی اسکینڈل کا انکشاف
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جیلوں کے انسداد فسادات اور آپریشنز یونٹ
جولائی
اسپیکر سے حکومت اور اپوزیشن دونوں ناراض
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیلئے مشکلات
جون
طالبان حکومت کی اہم ترین شخصیات
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کی جانب سے نئی حکومت بنانے کی کوشش نے اس
ستمبر
فرانسیسی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کا عروج
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: فرانسیسی ووٹروں نے اتوار 30 جون کو ہونے والے ابتدائی
جولائی
چین اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: چین اور سعودی عرب کےدرمیان اپنی شراکت داری کی تزویراتی
دسمبر