لوگوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک نیا معمول بن چکا ہے: رپورٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے کسی نہ کسی بہانے کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنا مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک نیا معمول بن چکاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق این آئی اے نے سرینگر کے علاقے چھانہ پورہ میں مشتاق احمد نامی ایک شہری کی جائیداد ضبط کر لی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این آئی اے نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی تحریک کی قیادت کرنے والی کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کو پہلے ہی ضبط کر لیا ہے۔

رپورٹ میں افسوس کا اظہارکیا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے حکام نے پہلے ہی جماعت اسلامی سمیت آزادی پسند کشمیریوں کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند لوگوں کی مزید سینکڑوں جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے جن کو ضبط کیا جائے گا جو مودی حکومت کی جانب سے واضح سیاسی انتقام ہے۔رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی محاصروں اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران کشمیریوں کے گھروں کو مسلسل تباہ کر رہے ہیں اور آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت کشمیریوں کو ان کی زمینوں، جائیدادوں اور ملازمتوں سے محروم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

رپورٹ میںافسوس کا اظہار کیا گیا کہ جائیدادوں کی مسماری اور غیر قانونی قبضے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی منظم آبادکاری کی استعماری مہم کا حصہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت آزادی کی خاطر کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے ہر ظالمانہ ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے لیکن وہ اپنے مذموم ہتھکنڈوں سے مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کو آزادی کی جدوجہد سے روک نہیں سکتی اور تحریک آزادی کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ رپورٹ میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لیں اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوںکے مطابق حل کرنے میں مدد کریں۔

مشہور خبریں۔

لاہور ہائی کورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور

?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) ٹی وی پروگرام میں مبینہ طور پر عدلیہ کو تنقید

بیرونِ ملک دولت کا الزام: اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

?️ 3 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے

قطر افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنا چاہتا ہے: طالبان وزیر دفاع

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:  طالبان کے قائم مقام وزیر دفاع نے کہا کہ قطر

صیہونی ریاست عالمی انزوا کا شکار؛ کیا نتن یاہو عالمی دباؤ کے سامنے غزہ میں نسل کشی روکے گا؟

?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:یورپ کے بے مثال دباؤ، مغربی ممالک میں عوامی اور

روس کی شام اور ترکی سے امیدیں

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:میخائل بوگدانوف، نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک

وائٹ ہاؤس کے افریقی نژاد عملے کا اجتماعی استعفیٰ

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے وائٹ ہاؤس کے افریقی نژاد عملے کی

پی ٹی آئی کارکنوں کی سندھ ہائی وائی پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا

?️ 7 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) انتظامیہ نے گزشتہ روز مبینہ طور پر سندھ اسمبلی

پیکا ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریوینشن آف الیکٹرانک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے