🗓️
سرینگر: (سچ خبریں)بھارتیہ جنتا پارٹی نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو بھارت کا حامی ہونے کے باوجودجموں و کشمیر کے مستقبل کے تعین کے بارے میں پاک بھارت مذاکرات کی وکالت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چگ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں فاروق عبداللہ کو پاکستان کا ایک مہرہ قرار دیا۔ انہوں نے گزشتہ ماہ سرینگر میں جی 20اجلاس میں کچھ اہم ممالک کی عدم موجودگی کے حوالے سے بھی ان کے بیان کی مذمت کی۔
انہوںنے فاروق عبداللہ سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی ترقی میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔جموں وکشمیر کے لئے بی جے پی کے نمائندہ خصوصی ترون چگ نے کہاکہ ”میں فاروق عبداللہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کئی سال بعد سرینگر میں بین الاقوامی تقریب کے انعقاد سے آپ کو کیا تکلیف ہے؟ سرینگر میں کیوں نہیں ہونی چاہئے؟ آپ جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی سے دشمنی کیوں کرتے ہیں؟ آپ وزیر اعظم مودی پر لوگوں کے اعتماد سے کیوں حسد کرتے ہیں؟ ”انہوںنے کہا کہ فاروق عبداللہ پاکستان کے ہاتھوں میں ایک مہرہ بنے ہوئے ہیں۔دو روز قبل فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوںسے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کے حالات اس وقت تک بہتر نہیں ہوں گے جب تک بھارت اور پاکستان اس خطے کے مستقبل کے تعین کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل نہیں کرتے۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا سرینگر میں جی 20اجلاس کے انعقاد سے جموں و کشمیر کو کوئی فائدہ ہو گا، انہوں نے سختی سے اسکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک کہ دو بڑے ممالک جموں و کشمیر کے مستقبل کے تعین کے بارے میں بات چیت نہیں کرتے۔
مشہور خبریں۔
آزاد کشمیر: صدارتی آرڈیننس پر مذاکرات تعطل کا شکار، مظاہرین کی اسلام آباد کی جانب مارچ کی دھمکی
🗓️ 7 دسمبر 2024 مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر میں شہری تنظیموں
دسمبر
اقوام متحدہ میں اصلاحات کے بارے میں بھارت کا کیا کہنا ہے؟
🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں
ستمبر
مغربی انسانی حقوق کا پردہ فاش
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیل پہنچنے کے بعد جرمن فضائیہ کے کمانڈر Ingo Gerharts نے
نومبر
ترکی میں ’’اردگان استعفی ‘‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ
🗓️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی میں جیسےجیسے لیرا کی قدر میں کمی ہوتی جارہی ہے
اکتوبر
آذربائیجان کا صیہونیوں کے تعاون سے سائبر سیکورٹی سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ
🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:جمہوریہ آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جولائی
صیہونی خفیہ تنظیموں میں بھی حماس موجود
🗓️ 18 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ میں قابض حکومت کے سیکورٹی اور
مئی
روس اور یوکرین جنگ پر بن سلمان کا مؤقف ایک مجتہد کی زبان سے
🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں: ایک معروف سعودی نے ٹویٹ کیا کہ بن سلمان کو
فروری
حماس کے عسکری وِنگ القسام بریگیڈ نے صہیونی ریاست کو شدید دھمکی دے دی
🗓️ 13 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو
جون