سانحہ زکورہ، ٹینگ پورہ بھارت کی طرف سے جاری کشمیریوں کی نسل کشی مہم کا حصہ ہیں

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے آج سانحہ زکورہ اور ٹینگ کے شہداء کو ان کی 34ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

میڈیا کے مطابق 1990میں آج ہی کے دن سرینگر کے علاقوں زکورہ اور ٹینگ پورہ میں بھارتی فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 50سے زائد بے گناہ شہریوں کوشہید اور درجنوں کو زخمی کردیاتھا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی ،ایڈووکیٹ ارشداقبال ، خواجہ فردوس، انجینئر ہلال احمد وار،جاوید احمد میر، فریدہ بہن جی ، یاسمین راجہ ، مز حفضہ بیگم ، محمد یوسف نقاش، خادم حسین، سید سبط شبیر قمی ،مولانا مصعب ندوی اور محمد عاقب نے آج اپنے بیانات میں کہا کہ زکورہ اور ٹینگ پورہ جیسے قتل عام کے واقعات مقبوضہ علاقے میں بھارت کی جانب سے جاری نسل کشی مہم کا حصہ ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ 34سال گزرنے کے بعد بھی زکورہ اور ٹینگ پورہ قتل عام کے شہداء کے اہلخانہ ابھی تک انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے ذہنوں میں زکورہ اور ٹینگ پورہ قتل عام کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیردنیا کووہ واحد علاقہ ہے جہاں سب سے بڑی تعداد میں قابض فوجی تعینات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجی گزشتہ 7دہائیوں سے بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کی جاری تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی اور کشمیری شہدا ء کے مشن کو ہر قیمت پراسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں ۔

حریت رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے اوراقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے ٹریبونل کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قتل عام کے تمام واقعات میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف کارروائی شروع کرنی چاہیے۔انہوں نے عزم ظاہر کیاکہ کشمیری شہداء کی قربانیاں ایک دن ضروررنگ لائیں گی اور وہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے۔

مشہور خبریں۔

صحافی اطہر متین کے قتل پر وزیر اعظم کا شدید ردعمل

?️ 18 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی اطہر متین

صہیونیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:   مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف

عمران خان کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک کا وقت آنے پر حساب لیا جائے گا، علی امین گنڈاپور

?️ 9 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ

امریکہ کے پاس ایران کے لیے کوئی اچھا آپشن کیوں نہیں؟

?️ 18 مئی 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے چین دورے اور مشرق وسطیٰ و مشرقی ایشیا

سعودی وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے تین اہم مقاصد

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:ہفتہ 27 جون کو ایران نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن

صیہونی صدر کی اردنی بادشاہ کے ساتھ خفیہ ملاقات

?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:غیر قانونی صیہونی ریاست کے صدر نے ادرن کے دارالحکومت میں

روس کی لیتوانیا کو جوہری حملے کی دھمکی

?️ 11 ستمبر 2026سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے خبردار کیا ہے کہ اگر

جنگ بندی ایران نے نہیں بلکہ امریکہ نے توڑی: امریکی صحافی

?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی صحافی رک سانچز نے ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے