?️
جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کی بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کی فیکلٹی کے ارکان نے یونیورسٹی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کی جبری معطلی کے خلاف غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک حکم نامے کے ذریعے مینجمنٹ سٹڈیز کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر پرویز عبداللہ کو معطل کر دیا ہے اوران کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دیا گیاہے۔
ڈاکٹر پرویز یونیورسٹی کی ٹیچنگ ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران نے انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور اسے اساتذہ کے حقوق پر حملہ قرار دیاہے۔
ممبران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیکلٹی کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر ڈاکٹر پرویز عبداللہ کوجبری طورپر معطل کیاگیا ہے ۔ ابتدائی طور پر فیکلٹی ممبران نے قلم چھوڑہڑتال کی جس سے یونیورسٹی کی تعلیمی اور انتظامی سرگرمیاں مفلوج ہو گئیں۔
تاہم، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب اپنا فیصلہ واپس لینے سے انکار پر ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔احتجاج کرنے والے یونیورسٹی پروفیسروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ کی معطلی صرف ایک فرد پر حملہ نہیں ہے بلکہ یونیورسٹی کے اندر تعلیمی آزادی، فیکلٹی کے حقوق اور جمہوری اقدار پر بھی براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے انصاف کو یقینی بنانے اور تعلیمی سا لمیت کو برقرار رکھنے کے لیے اعلی حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا
?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا کے پانچویں لہر کے
جنوری
کیا انڈا پھینکنے کے واقعے سے علیمہ خان کی حیثیت میں کوئی کمی ہوئی؟ رانا ثناءاللہ
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور
ستمبر
امریکہ کی ایران-اسرائیل جنگ میں شریک ہونے کی شرط
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو آگاہ کیا
جون
ہمارے خلاف اقتصادی جنگ ناکام ہو چکی ہے: پیوٹن
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو کہا کہ
ستمبر
سعودی عرب میں اقتدار کی منتقلی قریب ہے: سعودی ذریعہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: سعودی ولی محمد بن سلمان کے دورہ متحدہ عرب امارات
مئی
13 صہیونی قیدیوں کے بدلے 39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:تل ابیب اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے نفاذ
نومبر
بیٹا مجرم ، باپ منصف؛فیصلہ سب کچھ معاف
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے قانونی اختیار کا استعمال کرتے
دسمبر
ضمنی الیکشن کا میدان سجنے کو تیار،این اے 129کے شیڈول کا اعلان
?️ 29 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) لاہور میں ضمنی الیکشن کا میدان سجنے کو تیار
جولائی