?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جدوجہد آزادی کشمیر سے وابستگی کی وجہ سے بھارت اورمقبوضہ علاقے کی دور دراز جیلوں میں طویل عرصے سے قید ہزاروں کشمیریوں کے اہلخانہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک کشمیری خاتون کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید اپنے بیٹے سے طویل جدائی کا دکھ درد بیان کرتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔
بوڑھی والدہ ویڈیو میں اپنا دکھ ، بے بسی اور پریشانی ظاہرکرتے ہوئے بتارہی ہیں پابندیوں ،سرینگر جموں ہائی وے کی بندش اور سفر کی سہولت نہ ہونے کے باعث وہ اپنے بیٹے سے ملاقات سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان کا بیٹا طویل عرصے سے کوٹ بھلوال جیل میں قید ہے اور وہ مزید اس سے جدائی کا دکھ مزیدبرداشت نہیں کرسکتی ۔ بوڑھی ماں اپنے بیٹے سے ملاقات کیلئے جموں کی جیل تک پیدل طویل سفر کرنے کا عزم ظاہر کرتی ہے۔
یہ دکھ اور پریشانی صرف ایک بوڑھی ماں تک محدود نہیں بلکہ جموں وکشمیر میں ہر دوسرے خاندان کایہی المیہ ہے کیونکہ ان کا کوئی نہ کوئی پیارا بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی دوردراز جیل میں قید ہے جس سے وہ برسوں ملاقات سے محروم ہیں۔
ویڈیو میں بوڑھی ماں نے تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے دعا بھی کی ۔ یہ جدائی جذباتی، ذہنی اور نفسیاتی طور پر بھی بہت بڑا بوجھ بن چکی ہے۔سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ صرف کچھ افراد تک محدود نہیں ہے۔ ایک پورا طبقہ اس اذیت میں مبتلا ہے جہاں وہ اپنے پیاروں سے ملاقات کی خواہش بھی پوری نہیں کر سکتے۔
سرینگر جموں ہائی وے کی بار بار بندش اور جیلوں میں قید افراد کی حالت زار، ان کی بے چینی اور اہل خانہ کودرپیش معاشی مشکلات ایک سنگین انسانی مسئلہ بن چکا ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حالات قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے نہ صرف جسمانی تکلیف بلکہ ذہنی اذیت کا سبب بھی بن رہے ہیں۔
انہیں اس بے بسی اور تنہائی کا سامنا ہے۔ ماہرین نے مطالبہ کیا کہ کشمیری نظربندوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر وادی کشمیر کی جیلوں میں منتقل کیا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ ان سے ملاقات کرسکیں ۔
واضح رہے کہ جدوجہدآزادی کشمیر سے وابستگی پربھارت نے ہزاروں کشمیریوں کو دوردراز جیلوں میں قید کر رکھا ہے ،جیلوں میں کشمیری نظربندوں کو علاج معالجے اور مناسب خوراک جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے جس سے وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیٹو بھی گستاخ قرآن پاک
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: نیٹو کے سکریٹری جنرل نے مسلم مقدسات کی خلاف ورزی
جولائی
اسرائیل کی مخالفت پر بیلا حدید اور انکے اہل خانہ کو جان لیوا دھمکیاں موصول
?️ 6 اپریل 2024نیویارک: (سچ خبریں) فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید اور ان کے
اپریل
اسرائیل کے نئے جاسوسی ٹول کی دریافت
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے انٹیلی جنس اور سیکورٹی یونٹس
مارچ
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کا ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع
?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک
ستمبر
صیہونی حکومت کے خاتمے کی اہم نشانیاں
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:موجودہ حالات میں صیہونی حکومت کا بحران چند ماہ پہلے کے
اپریل
ٹرمپ کا دعویٰ کہ ایران معاہدے تک پہنچنے کا خواہشمند ہے
?️ 10 مئی 2026سچ خبریں: جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران کے خلاف
مئی
دو دن گزر جانے کے بعد بھی صارفین کو ایکس تک رسائی میں دشواری کا سامنا
?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں ایکس کی سروس
فروری
اقوامِ متحدہ میں ایران کی نمائندگی: امریکہ اپنے جرائم کی جوابدہی سے مسلسل انکار کر رہا ہے
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: اقوامِ متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مشن نے
جولائی