?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی سے متعلق پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے لیکن غیر متوقع نہیں۔
میرواعظ عمر فاروق کی طر ف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں کہاگیا ہے کہ دفعہ370کی منسوخی کے مودی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کو برقراررکھنے کا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے لیکن غیر متوقع نہیں۔
انہوں نے کہاکہ انہوں لوگوں کو جنہوں نے برصغیر کی تقسیم کے وقت جموں و کشمیر کے الحاق میں سہولت فراہم کی اوربھارتی قیادت کی طرف سے کئے گئے وعدوں اور یقین دہانیوں پر اعتماد کا اظہار کیاتھا خود کے ساتھ دھوکہ دہی کا احساس ہونا چاہیے۔”باقی ریاست جیسا کہ یہ اگست 1947 میں موجود تھی، جنگ بندی لائن پر منقسم ہے اوریہ ایک سلگتا ہوا انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے۔”
خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کو مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 5اگست2019کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کومنسوخ کرنے کے بھارت کے غیر قانونی، غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کی توثیق کی ہے ۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی واپسی اسرائیلیوں کے لیے بھی اچھی خبر نہیں؛ وجہ؟
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: یہ وہ تشریح ہے جو گولن فریلخ نے امریکی صدارتی
نومبر
روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر
ستمبر
مودی حکومت کی جانب سے کورونا کیسز کو چھپانے کا معاملہ، غیرملکی میڈیا نے راز فاش کردیا
?️ 25 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) غیرملکی میڈیا نے مودی حکومت کی جانب سے کورونا کیسز
اپریل
صیہونی حکومت کے ہتھیار ڈالنے تک جیلوں کا انتفاضہ جاری رہے گا: العسیرہ تحریک
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی تحریک العسیرہ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ جیلوں کا
فروری
شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع الشدادی اڈے پر امریکی قابض
ستمبر
صیہونی فوج کو غزہ میں داخل ہونے میں کیا رکاوٹ آرہی ہے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر زمینی حملے میں صہیونی فوج کو
نومبر
آسٹریلیا کی فلسطین ریلیف ایجنسی کی امداد بند کرنے سے دستبرداری
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: آسٹریلیا نے UNRWA کی امداد کرنے کے اپنے سابقہ فیصلے
مارچ
بائیڈن کا بیٹا یوکرین میں فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں میں ملوث ہے
?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی
مارچ