حق خود ارادیت کی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے حق خودارادیت کی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے اپنی 5 جنوری 1949 کی تاریخی قرار داد پر عمل درآمد کرائے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند رہنما بلا ل صدیقی نے جیل سے جاری ایک پیغام میں کہا کہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات و مصائب کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارتی کی ہٹ دھرمی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ اپنی پاس شدہ قرارداد پر عمل درآمد کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس اور جنید الاسلام نے ایک مشترکہ بیان میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں دیر پا امن و ترقی کے لیے تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں حل کرائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دیے بغیر امن ہرگز قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں واحد رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ حق خود ارادیت کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہونگے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ڈاکٹر مصیب نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں نے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا تب تک امن قائم نہیں ہو گا۔حریت رہنما زمرودہ حبیب نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کے مصائب کا فوری نوٹس لے اور اپنی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے اور جموںوکشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل کا نوٹس لے۔ ۔
حریت کانفرنس کی اکائی جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کو تنازعہ کشمیر کا سب سے قابل عمل حل قرار دیا۔ انہوںنے جموںوکشمیر پر بھارت کے مسلسل قبضے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اپنی نگرانی میںآزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کو یقینی بنائے تاکہ کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع مل سکے۔
حریت کانفرنس کی ایک اور اکائی تنظیم تحریک وحدت اسلامی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس حق کے حصول تک بھارت کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سات دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا لیکن بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ حق کشمیر یوں کو اب تک نہیں ملک سکا۔ ترجمان نے کہا بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ترجمان نے بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر کشمیری عوام کی بھرپور نمائندگی کرنے میں پاکستان کی تعریف کی۔
اسلامی شہدامحاذ کشمیر نے بھی سری نگر سے ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ اقوام متحدہ اپنی ہی پاس کردہ قراردادوپر اب تک عمل درآمد نہیں کر سکا۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔ تنظیم نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے لیکن اسکے باوجود وہ اسکے خلاف اپنی مزاحمت بھر پور عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما ایڈووکیٹ سید یوسف نسیم نے اسلام آباد میں ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خودارادیت دینے کے اپنے وعدے کو پورا کرے۔ انہوں نے نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی جن میں بڑے پیمانے پر قتل وغارت، بلا جواز گرفتاریاں، خواتین کی بے حرمتی ، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران لوگوں کو ہراساں کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ سید یوسف نسیم نے کہاکہ کشمیری نوجوانوں کو مسلسل جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے جہاں انکی زندگیاں شدید خطرے سے دوچار ہیں۔
حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک اور رہنما محمد سلطان بٹ نے ایک یان میںکہا کہ کشمیر دنیا کا سب سے پرانا حل طلب تنازعہ ہے جو اقوام متحدہ کے وجود پر ایک سوالیہ نشان ہے جس نے اس مسئلے کے حل کیلئے کئی قراردادیں پاس کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کوچاہیے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے فوری اور فیصلہ کن کردار ادا کرے تاکہ اسکی ساکھ بحال ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کیوجہ سے بھارت کو نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری رکھنے کی شہ مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خود اردیت پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے.

مشہور خبریں۔

اینٹی کرپشن انکوائری: آئندہ سماعت پر ثابت کریں رانا ثنااللہ نے کس سے رشوت لی؟ لاہور ہائیکورٹ

🗓️ 17 اکتوبر 2022 راولپنڈی:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے محکمہ اینٹی

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انکشاف، دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی مجھے ووٹ دیئے

🗓️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) موجودہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے

ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

🗓️ 10 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) دسمبر 2014 میں محض 16 سال کی عمر میں

مودی کو رافیل پر بڑا غرور تھا، طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے۔ مصدق ملک

🗓️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے

نواز شریف پیسے واپس کر کےجہاں مرضی چلے جائیں: فواد چوہدری

🗓️ 20 جون 2021سکردو (سچ خبریں ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ

یوم دفاع پر وزیر اعظم نے مسلح افواج کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کی

🗓️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام

طالبان کی کابل کی جانب پیش قدمی، کابل کے 2 قریبی اضلاع پر قبضہ کرلیا

🗓️ 28 جون 2021کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے متعدد اضلاع پر قبضے کے

ایک اور غزہ تیار

🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شمالی مغربی کنارے میں واقع جنین شہر اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے