?️
نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت میں حزب اختلاف کے سرکردہ رہنما بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لینے اور علاقے کے لوگوں کی شکایات سننے کے لیے علاقے کا دورہ کریں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دورہ مئی کے مہینے میں ہوگا۔ یہ پیشرفت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی قیادت میںمقبوضہ جموںوکشمیر کے آل پارٹی وفد کی جمعرات کو نئی دہلی میں بھارتی اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات کے بعد سامنے آئی۔
نیشنل کانفرنس کے علاوہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، کانگریس، عام آدمی پارٹی، نیشنل پینتھرس پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ اور عوامی نیشنل کانفرنس کے رہنما وفد کا حصہ تھے۔ وفد نے ایک گھنٹے تک جاری رہنے ملاقات کے دوران حزب اختلاف کے بھارتی رہنماﺅں کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور جمہوری طور پر منتخب حکومت کی بحالی کے ساتھ ساتھ علاقے کو ریاست کا درجہ دینے کے لیے ان سے تعاون طلب کیا۔
وفد نے بھارتی رہنماﺅں کو کشمیریوں کو درپیش بے روزگاری، ملازمتوں میں بھرتی کے عمل میں عدم شفافیت، پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ اور بے دخلی مہم جیسے سلگتے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے اس موقع پر کہاکہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کا درد بانٹنے کے لیے سری نگر کا دورہ کریں گے۔فاروق عبداللہ نے نئی دہلی سے ٹیلی فون پر سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی اپوزیشن رہنما رمضان کے فوراً بعد مئی کے مہینے میں جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کشمیریوں کو درپیش تمام مسائل پر غور کیا جائے گا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ کانفرنس میں خاص طور پر ریاستی حیثیت کی بحالی اور فوری اسمبلی انتخابات کے لیے مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی افغانستان کے لیے امداد
?️ 7 مئی 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیانات
مئی
سعودی حکومت کا غیرملکی عازمین عمرہ کے لیے اہم اعلان
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب 1445 ہجری سے ایک کروڑ غیر ملکی عازمین
جولائی
ہم صیہونی جیلوں میں موجود تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں:حماس
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے صیہونی حکومت کی
مارچ
پنڈورا لیکس سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنڈوراالیکس سے متعلق
اکتوبر
دنیا اسرائیل کے وحشیانہ حملے بند کراے:پاکستان
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان نے مسجد الاقصیٰ پر صیہونی افواج کے حملے اور
اپریل
غزہ کے نظام کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے کم از کم 10 بلین ڈالر کی ضرورت
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے،
جنوری
صیہونی سیکیورٹی حلقوں کا غزہ جنگ کے بارے میں اہم مطالبہ
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ریاست کے سیکیورٹی حلقوں
دسمبر
لبنانی اخبار کا سعودی عرب پر الزام
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:لبنان میں باخبر ذرائع نے نئی حکومت کے قیام کو پیچیدہ
اپریل