?️
دوحہ: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ اہم سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد دوحہ سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کےمیڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو دوحہ کے ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف ال سلیطی نے رخصت کیا۔
وزیراعظم کی امیر قطر ، قطری قیادت کے دوسرے اہم رہنماؤں، قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی اور تاجروں سے کامیاب ملاقاتوں کے نتیجے میں قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں مختلف تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری کر رہی ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطر کے وزیراعظم شیخ خالد بن خلیفہ عبدالعزیز الثانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی اور باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔
مزید برآں زراعت ،خوراک ، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاکستان میں قابل تجدید توانائی، سیاحت اور میزبانی کے شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا گیا ۔
وزیراعظم نے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور بزنس ایسوسی ایشن کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران پاکستان -قطر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں بھی شرکت کی ۔کانفرنس میں قطر کے سرکردہ کاروباری اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز کے ساتھ دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران قطری تاجروں اور سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے مقام 974 اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے اسٹیڈیم میں موجود سہولیات کو سراہا اور اسٹیڈیم کی منفرد تعمیر کی تعریف کی اور قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے انقعاد پر قطر کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور اس سلسلے میں پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد قطر کا یہ پہلا سرکاری دورہ تھا۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا طریقہ جان لیں
?️ 28 فروری 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نومبر 2024 میں
فروری
محمد بن سلمان نے یمن کی جانب سے شدید حملوں کے بعد انصاراللہ سے اہم اپیل کردی
?️ 18 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے یمن کی جانب
جون
پی ڈی ایم حکومت عمران خان سے غیرمشروط مذاکرات پر رضامند
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے موجودہ سیاسی
دسمبر
سلامتی کونسل امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں میں ایک فرمانبردار آلہ کار ہے: صنعاء
?️ 17 نومبر 2025 سچ خبریں: یمن کی سلامتی کونسل کی طرف سے ملک پر پابندیوں
نومبر
قدس کی آزادی تک ہم مقاومت کی راہ پر گامزن ہیں: زیاد النخالہ
?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: طزیاد النخالہ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل
اپریل
فیصل سلطان نےڈیجیٹل ویکسینیشن پاسپورٹ کو وقت کی ضرورت قرار دیا
?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت
جون
اسرائیل کو ایران پر حملے کے لیے اکسانا ایک نفسیاتی عمل ہے: المانیٹر
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا نے صہیونی ریژیم کے ایران پر ممکنہ
جون
فلسطین سے باہر نکلو ؛قطر ورلڈ کپ شائقین کا صیہونیوں کو پیغام
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فٹبال کے تماشائیوں اور
نومبر