بھارت کا نوآبادیاتی منصوبہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم شناخت کو مٹانے کی سازش ہے

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا نوآبادیاتی منصوبہ ایک مذموم ایجنڈا ہے جس کا مقصد علاقے کی مسلم شناخت کو مٹانا ہے۔

میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے کہا ہے کہ مودی حکومت منظم طریقے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادکاری کی راہ ہموار کر رہی ہے جو راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے گٹھ جوڑ کا دیرینہ خواب ہے۔

حریت رہنماؤں نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرپر بھارت کا جابرانہ قبضہ اس وقت شروع ہوا جب 27اکتوبر 1947کو اس کی فوجیں سرینگر میں اتریں اور تب سے بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو اپنی کالونی سمجھ رکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ5اگست 2019کو مودی حکومت کے غیر قانونی اقدامات مقبوضہ جموں وکشمیر کو اپنی نوآبادی بنانے کی طرف ایک اور قدم تھا جس کا مقصد کشمیریوں کو بے گھر کرنا اور انہیں ان کی شناخت سے محروم کرنا تھا۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکے مسلم اکثریتی تشخص کو ختم کرنے کے لیے وقتا فوقتا نئے قوانین متعارف کروا رہی ہے۔

بیان میں کہاگیاکہ بی جے پی کی حکومت نے اپنے مذموم منصوبے کے تحت5اگست 2019کے بعدغیر کشمیری ہندوئوں کو ڈومیسائل اور زمین کے مالکانہ حقوق دینے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بہت سے نئے قوانین متعارف کرائے ۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ مودی حکومت اپنے نوآبادیاتی منصوبے کے حصے کے طورپر مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہے۔

فسطائی مودی اسرائیلی ماڈل پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نوآبادیاتی منصوبے کو توسیع دینے کے لیے بھارتی کاروباری کمپنیوں اور ٹائیکونز کو استعمال کررہے ہیں۔ حریت رہنمائوںنے کہاکہ جائیدادوں کی غیر قانونی ضبطی اورمسماری مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آبادکاری کی منظم مہم کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مودی کا بنیادی مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم شناخت کو ختم اور ہندو تہذیب کو مسلط کرنا ہے۔ علاقے میں بھارتی حکومت کے استعماری اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ عالمی برادری کو جاگ جانا چاہیے اورمقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے نوآبادیاتی منصوبے کا نوٹس لینا چاہیے اور انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی لبنان میں نئی قسم کے کلسٹر بمبوں سے بمباری

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ حالیہ 13 ماہ کی جنگ

ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت نے عالمی امن کو نقصان پہنچایا ہے:پاکستان

?️ 30 جولائی 2025ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت نے عالمی امن کو نقصان پہنچایا

میوزک شائقین کے لیے ٹک ٹاک کا نیا فیچر

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے موسیقی کے

شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا توہین عدالت کی کارروائی کا انتباہ

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود پی

غزہ سے داغے جانے والے میزائل اور اسرائیلی سیاست میں مچنے والا کہرام

?️ 16 جون 2021(سچ خبریں) غزہ سے داغے جانے والے میزائلوں نے اسرائیلی سیاست میں

رواں مالی سال کے دوران منافع کے آؤٹ فلو میں 80 فیصد سے زائد کی کمی

?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مرکزی بینک کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا

اقوام متحدہ میں پاکستان نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی

?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایک اور  بڑی

برطانیہ کی حکمران جماعت کی جانب سے وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر دباؤ

?️ 16 نومبر 2025 سچ خبریں: لندن کے معروف اخبار ‘دی اسٹینڈرڈ’ کی رپورٹ کے مطابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے