?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حالات معمول پر لانے کے مودی حکومت کے دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قابض فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں ان دعوئوں کی نفی کرتی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت بھاری تعداد میں فوجیوں کی موجودگی اور جابرانہ اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کی آوازیں خاموش کرانے کی کوشش کررہی ہے۔
ایڈوکیٹ منہاس نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں ، چھاپوں اور بلاجواز گرفتاریوں سے امن اور حالات معمول کے مطابق ہونے کے بھارتی حکومت کے دعوئوں کی قلعی کھل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔
حریت ترجمان نے کہاکہ مودی حکومت جموں وکشمیر پر اپنے جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے غیر قانونی نظربندیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر کالے قوانین کے نفاذکا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو بزورطاقت دبانے کی کوشش کررہا ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں ، چھاپوں اور بلاجواز گرفتاریوں سے امن اور حالات معمول کے مطابق ہونے کے بھارتی حکومت کے دعوئوں کی قلعی کھل جاتی ہے۔
ایڈوکیٹ منہاس نے کہاکہ جموں و کشمیر اور جنوبی ایشیا میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک کشمیری عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ اقوام متحدہ کے مبصرین اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیرکا دورہ کرنے کی اجازت دے۔


مشہور خبریں۔
افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بے نقاب
?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت
دسمبر
اسرائیلی پولیس کی نیتن یاہو کے بیٹے اور اس کے معاونین کی جاسوسی
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی پولیس نے
فروری
جرمنی یورپ کی احمق ترین حکومت ہے:جرمن پارلیمنٹ کی رکن
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے بائیں بازو کی خاتون سیاست دان کا کہنا ہے
ستمبر
شیخ زکزاکی پر ظلم انسانیت پر ظلم ہے:عیسائی پادری
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:نائیجیریا کے ایک اہم پادری جان جوزف نے نائجیریا کے تمام
فروری
نیا مشرق وسطیٰ منصوبہ ناکام ؛ اقوام کی مزاحمت ہی کامیابی کی کلید
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: پاکستان فلسطین فاؤنڈیشن کے سربراہ صابر ابو مریم کے ساتھ
ستمبر
بی بی سی اور وہ اعتبار جو اس نے کھو دیا
?️ 10 نومبر 2025بی بی سی اور وہ اعتبار جو اس نے کھو دیا مستند
نومبر
دنیا کے ممالک اور عالمی اداروں سے ایران کی اپیل
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:ایران نے یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے
مئی
پاکستان نے اپنے شہریوں کے یوکرین تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے
اگست