?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل گھروں پر چھاپوں، محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں اورلوگوں کوہراساں اور گرفتار کرنے کاایک نیا سلسلہ شروع کردیاہے۔
میڈیا کے مطابق سرینگر میں سول سوسائٹی کے ارکان، مبصرین اور وکلا ء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فورسز اس مہم کے دوران سینکڑوں نوجوانوں، امن کارکنوں اورحریت پسندوں کو گرفتار اور طلب کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کریک ڈاؤن کا مقصد بھارتی قبضے کے خلاف جاری جدوجہد کو دبانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گرفتاریوں میں حالیہ اضافے کو کشمیری عوام کو مزید سیاسی انتقام کا نشانے بنانے کے طور پر دیکھا جارہا ہے جنہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز کی طرف سے گرفتاریوں کی تازہ مہم بی جے پی کی زیرقیادت مودی حکومت کی انتقامی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد آزادی کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانا ہے۔مبصرین نے کہا کہ بھارتی فوجی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران عام کشمیریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آزادی پسندوں کومنظم طریقے سے من گھڑت الزامات کے تحت بار بار گرفتارکر کے ان کے سیاسی کردار کو ختم کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کو طول دینے کے لیے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کو مسلسل استعمال کیاجارہا ہے۔اراکین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف جاری ظالمانہ کارروائیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے جومقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کی طرف سے غیر قانونی گرفتاریوں اور تشدد کا مقصد کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور کرنا ہے کیونکہ مودی حکومت نے تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے تمام پرامن راستے بند کردیے ہیں۔وکلا ء نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیر قانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مداخلت کریں۔
مشہور خبریں۔
ہم حزب اللہ سے جنگ ہار چکے ہیں: اسرائیلی تجزیہ کار
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی پر قبضے کی
ستمبر
اسرائیل شام میں سلامتی اور استحکام کے لیے رکاوٹ
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں صیہونی حکومت کے قبضے میں توسیع اور مقبوضہ جولان
دسمبر
غزہ کی تعمیر نو میں کتنے سال لگیں گے؟
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی
فروری
صیہونیوں کا دبئی نمائشگاہ میں مسلمانوں کو کنٹرول کرنے کے لیے الیکٹرانک ٹریکر کڑا استعمال کرنے کا منصوبہ
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:اسرائیلی کمپنی سپر کام متحدہ عرب امارات میں لگنے والی نمائشگاہ
اگست
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر اور بھارتی میڈیا کی کمبھ میلے پر مکمل خاموشی
?️ 24 اپریل 2021(سچ خبریں) بھارت میں اس وقت کورونا وائرس نے شدید قہر مچا
اپریل
شام کے خلاف صیہونی جارحیت
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے چند گھنٹوں کے
دسمبر
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل بہترین کام انجام دیا
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل
جنوری
نگران وزیر اعلیٰ کا سندھ منچھر جھیل پر جاری بحالی کے کام کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے مقامی
ستمبر