?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک دہشت گرد فورس کے طور پر بدنام بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر مسلسل ظلم ڈھارہی ہے اور جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج بھارت کے 76ویں”آرمی ڈے” کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے سے متاثر ہ بھارتی فوجی اسٹیبلشمنٹ کو نہتے کشمیریوں کی نسل کشی اور جرائم کی تربیت دی گئی ہے۔ علاقے میں بدنام زمانہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بے گناہ لوگوں کے قتل، اغوا اور گرفتاری میں ملوث ہونے کے بعد قابض فوجیوں کے پاس آرمی ڈے منانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
متنازعہ جموں و کشمیر کو تو چھوڑیں، بھارتی فورسزبھارت کی اپنی ریاستوں میں بھی معصوم شہریوں کو گولیاں مار کر قتل کر رہی ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ضلع پونچھ میں حال ہی میں تین بے گناہ شہریوں کا قتل بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں بھارتی فوج نے گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران 4000سے زائد شہریوں کو قتل کیا ہے جن میں زیادہ تر دلت، عیسائی اور مسلمان تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کوجعلی مقابلوں میں قتل کرنا بھارتی فوج کا معمول بن چکا ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی قتل گاہوں نے بھارتی فوج کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے جو مقبوضہ علاقے میں جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے 2023میں 41کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جبکہ گزشتہ 35سال میں 96ہزار 285کشمیری بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ظالمانہ کارروائیوں پر بھارتی فوج کا محاسبہ ہونا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
صالح العروری شہادت کیسے ہوئی؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جنوری
نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف بغاوت
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:عدالتی نظام میں اصلاحات کے کابینہ کے منصوبے کا دفاع کرتے
جولائی
ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے
جون
یمن کے خلاف امریکی بحری اتحاد میں بحرین کی شرکت
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:بحرینی سیکورٹی فورسز نے سیاسی احتجاجی کارکن ابراہیم شریف کو گرفتار
دسمبر
وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادی جماعتیں آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم
نومبر
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
صیہونیوں نے شام میں شکست تسلیم کی ، بشارالاسد کو ہٹانے کی بات ختم
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: بعض عرب ممالک اور دمشق کے درمیان تعلقات کو معمول پر
نومبر
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
جولائی