?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ فروری میں 5بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 2 نوجوانوں کو فوجیوں نے دوران حراست شہید کیا ۔بھارتی پولیس نے ضلع کٹھوعہ کی نگری پولیس چوکی پر ایک گرفتار شہری سونو کمار کو اذیتیں دے کر ہلاک کردیا۔بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی 193 کارروائیوں میں115نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
ادھر 4 ہزار سے زائد حریت رہنما، کارکن، نوجوان، طلباء اور انسانی حقوق کے علمبردار بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں مسلسل نظربند ہیں جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ایاز اکبراورخرم پرویزشامل ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے آج زکورہ اور ٹینگ پورہ قتل عام کے شہداء کو ان کی 33ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔1990میں آج ہی کے دن سرینگر کے علاقوں زکورہ اور ٹینگ پورہ میں بھارتی فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے پچاس سے زائد بے گناہ شہریوں کوشہید اور درجنوں کو زخمی کردیا تھا۔
کنوینر محمود احمد ساغر کی زیر صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ زکورہ اور ٹینگ پورہ جیسے قتل عام کے واقعات مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے جاری کشمیریوں کی نسل کشی کی مہم کا حصہ ہیں۔
دریں اثناء مودی کی بھارتی حکومت نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران مجبورا آزاد کشمیر ہجرت کرنے والے تقریبا 168 کشمیریوں کی املاک ضبط کرنا شروع کر دی ہیں۔ ان میں سے 118کا تعلق ڈوڈہ، 36کا کشتواڑ اور 14کا تعلق مقبوضہ علاقے کے راجوری اور پونچھ اضلاع سے ہے۔
بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی حکومت کی جانب سے درج کیے گئے ایک جعلی مقدمے میں 7 مسلمانوں کو موت کی سزا سنائی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سمندری طوفان سے پاکستان کو کوئی سنگین خطرہ نہیں
?️ 16 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ سمندری
مئی
گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا
?️ 5 اپریل 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا، گوگل
اپریل
صیہونی جنرل کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ تین ماہ قبل اسرائیلی
جولائی
سردیوں میں غزہ کے مہاجرین کی مشکلات؛ ہزاروں خیمے سیلاب کی نذر
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے دفاع مدنی کے مطابق شدید سردی کے باعث مہاجرین
جنوری
آرمی چیف نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
?️ 4 ستمبر 2021مظفر آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
ستمبر
اے ایف پی: ٹرمپ کا نام نوبل انعام کی نامزدگیوں کی فہرست سے نکال دیا گیا
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: نوبل پرائز کمیٹی نے امریکی صدر کا نام ایوارڈ کے
اکتوبر
لبنان حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کے مطالبات کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:لبنان کا جنوب اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گا
جنوری
جنوبی شام میں صیہونی فوج کی تازہ نقل و حرکت، قنیطرہ میں عارضی فوجی چوکی قائم
?️ 24 ستمبر 2026سچ خبریں:شامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے قنیطرہ کے دیہی علاقوں
ستمبر