بھارتی ظلم و بربریت کشمیریوں کو جدوجہد آزادی ترک کرنے پر مجبور نہیں کرسکتی:حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارتی ظلم وبربریت انہیں اپنے مقصد سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتی۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں 5فروری کو مظلوم کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کے لئے یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ ہندوتوا کے ایجنڈے اور بی جے پی حکومت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے جو کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا سہارا لیکر فوجی اور پولیس فورسز کا استعمال کررہی ہے۔

حریت ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کی طرف سے اپنے مقصد کے لیے دی گئی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام 1947سے بالخصوص گزشتہ تین دہائیوں سے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت آزادی کی مقامی تحریک کو دبانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا کی زیر قیادت بی جے پی/آر ایس ایس کی حکومت یہ سمجھ گئی ہے کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہدآزادی سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت نے 5اگست 2019کوجموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی اور خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پورے مقبوضہ علاقے کا محاصرہ کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جن میں جموں و کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ تسلیم کیاگیا ہے، بھارتی مسلح افواج، بیوروکریٹس، افسران، تاجروں، بھارتی ہندوئوں اور غیر کشمیری مزدور وں سمیت ہزاروں بیرونی افراد کو جموں وکشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

طالبان وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کیا

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:  طالبان کی عبوری حکومت کی وزیر خارجہ نے اعلان کیا

العربیہ نیٹ ورک کے بائیکاٹ اور لائسنس کی منسوخی کی وجہ کیا ہے؟

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی قومی اور اسلامی دھارے نے ایک بیان میں العربیہ اور

شیخ نعیم قاسم کی نظر میں حزب اللہ کے رویے اور مقاومت کے ہتھیاروں کی حیثیت

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم کے حزب اللہ لبنان کے Secretary-General کے

پشاور کے دہشت گردانہ حملے پر حزب اللہ کا رد عمل

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کر کے پاکستانی شہر

کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان کے خلاف کاروائیاں کرتی رہی ہے

?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات

طالبان نے افغانستان کے شہروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو فضائی حملے کیئے جائیں گے، امریکا کی شدید دھمکی

?️ 16 جون 2021کابل (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اہم

گوگل کی نئی ایپ متعارف، اب صارفین اے آئی ماڈلز آف لائن بھی استعمال کرسکیں گے

?️ 3 جون 2025سچ خبریں: دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے ایک نئی

فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی عارضی اجازت اور ان کا ردعمل

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر فواد چوہدری کا نام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے