?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے فورسز کو نہتے کشمیریوں خاص طور پر نوجوانوں پر مظالم کی کھلی دے رکھی ہے
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے حق پر مبنی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے ، بھارتی فوج اور بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسیوں نے محاصروں اور تلاشی کی نام نہاد کارروئیوں میں تیزی لائی ہے ، تلاشی آپریشنوں کے دوران نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کا ساتھ دینے کی پاداش میں کشمیریوں کے مکانا ت ، اراضی اور دیگر املاک مسلسل ضبط کی جا رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوجی ، پیراملٹری اور پولیس اہلکار محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بے گناہ نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر حراست میںلے رہے ہیں۔ گرفتار نوجوانوں پر کالے قوانین لاگو کر کے ا نہیں دور دراز کی بھارتی جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے جیلوں میں بند کشمیریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ان کی فوری رہائی کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیقت ہے اور بھارت اس حقیقت سے فرار اختیار نہیں کرسکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں واحد رکاوٹ بھارتی ہٹ دھرمی اور گھمنڈ و تکر ہے جبکہ پاکستان تنازے کا اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کا خواہشمند ہے اور و ہ روز اول سے تنازعہ کے پرامن حل کے لیے کوششاں ہے۔ ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے زمینی حقائق کو تسلیم کر کے تنازعہ کے حل کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔


مشہور خبریں۔
امریکی منصوبے کا مقابلہ روس کے ساتھ ہمارا مشترکہ نقطہ ہے:یمن
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم نے یمنی وفد
اگست
ایک ہفتے میں 10 لاکھ سے زائد امریکی بچے کورونا کا شکار
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کا کہنا ہے کہ 20 جنوری
جنوری
ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شاہ رخ خان کا مزاحیہ انداز
?️ 1 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ٹوئٹرپر اپنے مداحوں
اپریل
ماہ رنگ بلوچ کوکراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
?️ 8 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ
اکتوبر
ہیلتھ سسٹم کو پوری دنیا میں بے مثال بنانے جا رہے ہیں: وزیراعظم
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ
جنوری
لاہور میں پہلے کمرشل کورٹ کا افتتاح کیا گیا
?️ 6 جون 2021لاہور(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے لاہور جوڈیشل کمپلیکس
جون
ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے امریکی ریستوران انڈسٹری پر اثرات
?️ 10 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پابندیوں، بڑے پیمانے پر قانونی
جون
پنجاب کے لیے پہلے مرحلے کے لیے 21 رکنی مجوزہ کابینہ کی لسٹ تیار
?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)عمران خان اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے
اگست