?️
سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبد الرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت بین الاقوامی تنازعہ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور استصواب رائے مظلوم لوگوں کا بنیادی مطالبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فوجیوں کے پہرے میں نام نہاد انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں ، کشمیری انتخابات کیلئے نہیں بلکہ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں سے انکی شناخت ، تہذیب و تمدن سب کچھ چھیننے پر تلی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا مودی حکومت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک ، آسیہ اندرابی سمیت عوام کے حقیقی نمائندوں کو جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے، میر واعظ عمر فاروق کی نقل حریت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا واحد مطالبہ بھارتی تسلط سے آزادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیری عوام کی امنگوں کی عکاسی اور جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادکیلئے کشمیریوں کی جدوجہدکی قیادت کرتی ہے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنماﺅں محمود احمد ساغر، الطاف احمد بٹ، زاہد صفی، زاہد اشرف، اور عزیر احمد غزالی نے کشمیر پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے فریب اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ عالمی ضمیر کو دھوکہ دینے اور مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی مذاکرات کا نیا دور, تناؤ یا تعاون؟
?️ 25 اکتوبر 2025چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی مذاکرات کا نیا دور, تناؤ یا
اکتوبر
فلسطینی بچوں کا قاتل کون ؟ امریکہ یا اسرائیل؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ صیہونی حکومت کے قیام کے آغاز سے ہی اس
اکتوبر
معمدانی اسپتال سے تابعین اسکول تک:بدترین قتل و غارت کا سلسلہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ میں 400 دنوں سے زیادہ عرصے سے امن ناممکن ہو
نومبر
صدر زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری
?️ 24 دسمبر 2025کربلا (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کربلا میں روضہ
دسمبر
غزہ پر حملے کے لیے اسرائیل کو امریکہ سے 180 ملین ڈالر کا بڑا اسلحہ پیکج !
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:3000 سے زائد جنگی ہتھیاروں کی فراہمی، امریکی حمایت جاری،
اپریل
صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری
?️ 25 جولائی 2025صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری اسرائیلی اخبار معاریو
جولائی
اگر روس یوکرین کی جنگ جیت گیا تو چین تائیوان پر قبضہ کر لے گا
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے یوکرین کی جنگ کے جواب
مارچ
جہاں خان کی جماعت نہیں وہاں ووٹر بھی نہیں
?️ 5 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم عمران خان، ڈاکٹر شہباز
دسمبر