آرمی چیف سے ائیرچیف مارشل کی الوداعی ملاقات، آرمی چیف نے ایئرچیف کی خدمات کو سراہا

آرمی چیف سے ائیرچیف مارشل کی الوداعی ملاقات، آرمی چیف نے ایئرچیف کی خدمات کو سراہا

🗓️

راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے الوداعی ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کی خدمات کو سراہا اور یہ ملاقات  جنرل ہیڈ کواٹرز میں ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چاق و چوبند دستے نے ائیر چیف کو یادگار شہدا پر اعزازی گارڈ آف آنر پیش کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مجاہد انور خان نے الوداعی ملاقات کی جبکہ آرمی چیف نے ائیرچیف مجاہد انور خان کی خدمات کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران ائیرچیف کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف ائیرچیف مارشل کے تعاون کو بھی سراہا۔دوسری جانب پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا بحرین میں پرتپاک استقبال کیا گیا ، جہاں وہ سرکاری دورے پر موجود ہیں۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سرکاری دورے پر بحرین پہنچے جہاں انہیں روایتی انداز میں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بحرین کے سرکاری دورے پر پہنچے تو کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اِن چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز نے خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی تعریف کی۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی روکی جائے، پی ٹی آئی کے عالمی تنظیموں کو خطوط

🗓️ 26 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما اسد قیصر نے

2021 میں بحرین کی حکومت کو 2.5 بلین کا خسارہ

🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:   بحرین کا مالی خسارہ سال 2021 میں 953 ملین دینار

سیاہ فاموں کے ساتھ امریکی پولیس کا وحشیانہ سلوک

🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی پولیس کے ہاتھوں دو الگ الگ واقعات میں دو سیاہ

الیکشن کمیشن اراکین کا چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار

🗓️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام اراکین نے

امریکہ کو کہاں سے سبق لینا چاہیے تھا؟امریکی سنیٹر کی زبانی

🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مورفی نے کہا کہ امریکہ کی کوئی

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس4مارچ کو الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

🗓️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی

پاکستان: پانی روکنے کی کسی بھی بھارتی کارروائی کا جواب حملے سے دیں گے

🗓️ 3 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے دریائے سندھ پر ہندوستان کی

امریکہ کا 14 چینی کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان

🗓️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی حکومت جمعہ کی صبح 10 سے زائد چینی کمپنیوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے