یمن نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا

یمن نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا

🗓️

صنعا (سچ خبریں) یمن نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جس طرح سے جنگ بندی کرانا چاہتا ہے وہ جنگ بندی نہیں بلکہ یمن کو ایک نئے اور خطرناک ترین بحران سے دوچار کرنے کا منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق صنعا کے سینئر مذاکرات کار محمد عبدالسلام نے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی تجویز دراصل یمن کو ایک نئے اور خطرناک ترین بحران سے دوچار کرنے کا منصوبہ ہے۔

امریکی تجويز میں محاصرے کے خاتمے اور یمن کے خلاف جارحیت بند کئے جانے کی کوئی بات نہیں کی گئی ہے، بلکہ یہ تجویز سفارتی طریقے سے محاصرے کو جاری رکھنے کا باعث ہوگی۔

محمد عبدالسلام نے بتایا کہ امریکی منصوبے کے تحت صنعا ائرپورٹ مکمل طور سے سعودی اتحاد کی نگرانی میں کام کرے گا، یعنی ائرپورٹ کو کب اور کن مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے، اور ہوائی جہازوں کو پرواز کے لیئے سعودی اتحاد سے اجازت لینا ہوگی، یعنی پرواز کے لئے صنعا سے اجازت نہیں لی جائے گی جو قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی حکام یمن کے خلاف جنگ اور محاصرہ ختم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو ٹھوس بنیادوں پر یہ کام کریں، ہم اسی صورت میں امریکہ کے اقدام کا خیر مقدم کریں گے۔

عبدالسلام نے مزید کہا کہ یمن کے دشمن جو کچھ جنگ اور تباہی کے ذریعے حاصل نہیں کرسکے ہیں اب اسے مذاکرت اور بات چيت کے ذریعے حاصل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھے برسوں کے دوران محاصرہ اور بمباری کا عمل ایک دن کے لئے بھی متوقف نہیں ہوا ہے، امریکہ اس حوالے سے کیا کرنا چاہتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جنگ کے خاتمے کے لئے جو شرا‏ئط پیش کی ہیں، ان سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ امریکی حکام مکمل طور پر محاصرے اور جارحیت کی حمایت کررہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی بھارت سے فتح پر شہریوں کا جشن، ریلیاں، فوجی جوانوں پر پھول نچھاور

🗓️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاک بھارت سیزفائر اور فتح کے بعد مختلف

تابعین اسکول پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے

🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے

کوئٹہ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے

🗓️ 6 جولائی 2021بلوچستان( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی

غزہ کی حمایت اور یکجہتی اور صیہونی حکومت کی جنگ کی مخالفت میں عالمی تحریک کا تسلسل

🗓️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مزدوروں کے عالمی

الشفا اسپتال کے وحشیانہ محاصرے کی تفصیلات

🗓️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے الشفا اسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ نے اس

کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز بڑھنے پر سندھ وزیر اعلی کا اظہار تشویش

🗓️ 23 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےتیزی سے کورونا کیسز بڑھنے

پاکستان نے ٹی ٹی پی کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا

🗓️ 20 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری

لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے تدارک کیلئے ایک بار پھر سائیکلنگ کو فروغ دینے پر زور

🗓️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے