🗓️
لاہور (سچ خبریں) سابق اٹارنی جنرل انور منصورخان نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کو عدالت میں چیلنج کرنا ناممکن ہے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ مسترد ہونے کا معاملہ آئین کے آرٹیکل 69 کے تحت عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انور منصور خان نے کہا کہ اگر کسی طریقے سے ووٹ قابل شناخت ہوجائے تو وہ مسترد ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ووٹ پر کوئی نشان لگ جائے جس سے ووٹ قابل شناخت ہو تو وہ ووٹ مسترد ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 69 کے تحت معاملہ عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے2007 میں ایک کیس کے فیصلے میں کہا تھا کہ ووٹر کی نیت اگر کسی بھی طرح ظاہر ہوجائے تو اس کو رد کیا جا سکتا ہے اور 2013 میں بھی ایک کیس میں ایسا ہی فیصلہ دیا تھا ۔
واضح رہے کہ چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد اپوزیشن نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ چئیرمین سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے ووٹ غیر قانونی طریقے سے مسترد کیے گئے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینیر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ متنازعہ نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب 2 راستے ہیں، ایک تو یہ کہ صادق سنجرانی کیخلاف ایوان میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے، جبکہ دوسرا یہ کہ نتائج کو سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ الیکشن میں حکومت اپوزیشن کو اپ سیٹ شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔
پہلے ہوئی پولنگ میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے۔ یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے 8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔ حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔
مشہور خبریں۔
ایمرجنسی کے نفاذ یا دوسرے غیر معمولی اقدامات سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہیں:اٹارنی جنرل آف پاکستان
🗓️ 1 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا
اپریل
نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ، یائر لاپڈ نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا
🗓️ 3 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست
جون
گوگل میپس سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان
🗓️ 1 دسمبر 2024 سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے میپس سے صارفین کی
دسمبر
کوئی بھی ملک قانون پر عملدرآمد کے بغیر خوشحال نہیں ہوسکتا: وزیراعظم
🗓️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون
جنوری
پچھلے سال پاکستان کے لئے سب سے خطرناک ملک کون سا رہا؟
🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستانی میڈیا نے ملکی سیکورٹی فورسز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ
جنوری
ایران نہ کبھی کسی کے سامنے جھکا ہے اور نہ جھکے گا:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی تقریر
جنوری
عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی
🗓️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
حکمران اپنی مرضی کرتے ہیں اور عوام کی امیدوں سے دور ہوتے ہیں تو پورا نظام گر جاتا ہے، بلاول بھٹو
🗓️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا
جنوری