?️
سچ خبریں: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری جارحیت کے دوران صیہونی فوج نے ایک اور اسکول پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے۔
روئٹرزخبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے میڈیا آفس نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں بے گھر افراد کو فجر کی نماز کے دوران نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے شہادتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک کتنے فلسطینی سائنسدان اور محقق شہید ہوئے ہیں؟
اس سے قبل، ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ غزہ شہر کے الصحابہ کے علاقے میں الطبعین اسکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 40 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
محمود بسال نے اس واقعے کو ایک ہولناک قتل عام قرار دیا، جس میں کئی لاشوں کو آگ بھی لگ گئی تھی، اور عملہ شہداء کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فورسز کے غزہ کی پٹی پر کیے گئے حملوں میں کم از کم 40 مزید فلسطینی شہید ہوئے تھے۔
طبی اداروں کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کے البریج کیمپ میں گھروں پر فضائی حملے کیے، جس میں 15 افراد شہید ہوئے، جبکہ النصیرت کیمپ کے قریب ایک اور حملے میں 4 افراد شہید ہوگئے۔
مزید پڑھیں: صہیونیوں نے الشفا اسپتال سے 80 افراد کو اغوا کیا
بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ شہر کے شمالی علاقے میں ایک گھر پر بھی بمباری کی گئی، جس میں 5 فلسطینی جاں بحق ہوئے، جبکہ جنوبی شہر خان یونس میں کیے گئے فضائی حملے میں ایک شخص شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
مشہور خبریں۔
اردن میں اخوان المسلمین پر پابندی؛ سیاسی اسلام کے خلاف نئی ریاستی حکمت عملی
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:اردن نے اخوان المسلمین کی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار
مئی
ویانا مذاکرات کا فاتح ایران ہے:عطوان
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے رائے الیوم
دسمبر
یورپی یونین حزب اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالے : امریکی کانگریس
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپی یونین
جولائی
اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن ٹریبونل کو این اے 48 سے متعلق کارروائی روکنے کا حکم
?️ 20 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے
دسمبر
ایوب خان سے لے کر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں،عارف علوی
?️ 4 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ایوب
جون
ملک میں کورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاصی
مئی
ملکہ انگلینڈ کی آخری رسومات پر 6 ارب پاؤنڈ خرچ
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: الجزیرہ کے نمائندے نے ٹویٹ کیا کہ الزبتھ دوم کی
ستمبر
لاشوں پر نیتن یاہو کی سیاست
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو دو صہیونی قیدیوں کی لاشوں
جون