🗓️
سچ خبریں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں بریت کے باوجود رِہا نہ کرنے پر عدالت نے سکریٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں بری ہونے کے باوجود جیل سے رہا نہ کیے جانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر بشریٰ بی بی کے وکیل، لطیف کھوسہ، عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ’غیر قانونی، غیر شرعی فیصلہ‘، عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف عمران خان، بشریٰ بی بی کی اپیل
وکیل نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں بریت کے باوجود رِہا نہیں کیا گیا، اور ان کے ساتھ جیل میں بدسلوکی اور تشدد بھی کیا گیا۔
عدالت نے وکیل سے کہا کہ اس نوعیت کی ایک اور درخواست بھی زیر التواء ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ وہ درخواست چیف جسٹس کے پاس ہے، جس میں مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
عدالت نے اس کے بعد سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر جواب طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں: ’زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کروں گا‘، عدت نکاح کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی
مزید برآں، عدالت نے درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے اسے چیف جسٹس عامر فاروق کے پاس اسی نوعیت کے دیگر کیسز کے ساتھ یکجا کرنے کی ہدایت دی اور سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔
مشہور خبریں۔
برطانوی اسکولوں میں بچوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟حیران کن رپورٹ
🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:بارہ سالہ انگریز نابالغوں کو اسکول میں جنسی ملاپ کے بارے
جون
امریکہ جہاں بھی مداخلت کرتا ہے معاملات کو پیچیدہ بنا دیتا ہے، کیوں ؟
🗓️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بدھ کے روز
ستمبر
اسرائیل کی امریکی حمایت نے عالمی نظم کو متاثر کیا ہے: فیڈان
🗓️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ ہاکن فڈن نے ہفتے کے روز صیہونی
ستمبر
صیہونی حکومت کی مراکش کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں شرکت
🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت جس نے مراکش کے ساتھ معمول
جون
ابو عاقلہ کا قتل جنگی جرم ہے: فلسطینی وزیر انصاف
🗓️ 15 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی وزیر انصاف محمد الشلالدہ نے ہفتے کے روز اس
مئی
برازیل کے صدر کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر کڑی تنقید
🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صدارتی عمارت اور برازیل کی نیشنل کانگریس پر مظاہرین اور انتخابات
جنوری
صیہونی حکومت خطہ کی اقوام کی دشمن ہے: ایرانی صدر
🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں:ایران کے صدر نے آرمینیا کے وزیراعظم کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو
جون
غزہ کے کمال عدوان ہسپتال میں بے مثال انسانی المیہ
🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج شمالی غزہ میں زندگی کے آثار
دسمبر