?️
سچ خبریں: 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل کاٹنے والی پی ٹی آئی کارکن اور امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اپنی امریکی شہریت کو خیرآباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔
خدیجہ شاہ نے انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے امریکی شہریت ترک کرنے کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا اس لیے کہ اس ملک کی شہریت آزادی، حفاظت اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی سے متعلق ایک اور مقدمہ: لاہور پولیس کو خدیجہ شاہ سے پوچھ گچھ کی اجازت
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان میرا وطن ہے، وہ جگہ ہے جسے میں اپنا گھر کہتی ہوں، میں نے یہاں اپنی زندگی بنائی ہے اور اپنے ملک اور لوگوں سے دستبردار نہیں ہو سکتی۔
خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران انہوں نے ذاتی طور پر ناقابل تصور ناانصافیوں کا سامنا کیا لیکن ان مصیبتوں نے ان کے اندر مقصد کو جاننے کا احساس پیدا کیا ہے، وہ پاکستان میں تبدیلی لانے کی خواہش کے ساتھ آگے بڑھی ہیں۔
9 مئی کے پر تشدد واقعات میں نامزد ہو کر طویل مدت تک جیل کاٹنے والی خدیجہ شاہ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے ہیرو عمران خان نے انہیں پارٹی کی نمائندگی کرنے اور پاکستان کے لیے اپنے وژن کا حصہ بننے کے قابل سمجھا ہے۔
انہوں نے عمران خان کی مخصوص نشست کی پیشکش قبول کر لی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے لیڈر اور ہم وطنوں کی توقعات پر پورا اتر سکیں گی۔
خدیجہ شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک میری دہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا میں نے مہرالنساء سجاد کو اپنی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہرالنساء نہ تو میرے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور نہ ہی وہ میری دوست ہیں لیکن میں نے انہیں بہت غور و فکر کے بعد منتخب کیا ہے۔
مزید پڑھیں: خدیجہ شاہ کا جیل سے خط، گرفتار پی ٹی آئی خواتین کی حالتِ زار بیان کردی
خدیجہ شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے اختتام پر کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایک غیر معمولی نوجوان پاکستانی خاتون کو پی ٹی آئی اور پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی کے لیے نامزد کر رہی ہیں جو ان کی طرح عوام کی خدمت کے لیے پرجوش ہیں۔
خدیجہ شاہ نے مزید کہا کہ ’ہم مل کر اپنے ملک اور پارٹی کے لیے بامعنی کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں انشاء اللّٰہ۔‘


مشہور خبریں۔
سیاہ براعظم میں مغربی ممالک کا اثر و رسوخ ختم
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: ماسکو میں اریٹیریا کے سفیر Bitros Tsigai نے کہا کہ
جنوری
نریندرمودی اور دیگر بھارتی رہنماﺅں کے جارحانہ بیانات انکی بوکھلاہٹ کا عکاس ہیں، حریت کانفرنس
?️ 31 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
تیل کمپنیاں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب چھوڑ دیں: یمن
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اتوار
اکتوبر
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
?️ 5 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے
جولائی
ایران کے اسرائیل پر حملے سے لے کر اسد حکومت کے اچانک خاتمے تک ۲۰۲۴ کے اہم واقعات
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا نے 2024 میں خونریز اور ڈرامائی واقعات کا مشاہدہ کیا،
جنوری
کیا پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سر اٹھانے لگی ہے؟
?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 4 فی صد
جولائی
مودی حکومت کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم پالیسی پرعمل پیراہے، حریت کانفرنس
?️ 17 دسمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن کے عہدے سے استعفی دے دیا
?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے
جنوری