🗓️
سچ خبریں: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا اہم اور تاریخ ساز باب ہے اور آج غزہ میں کربلا کی تاریخ پھر سے دہرائی جا رہی ہے۔
یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اہل بیت سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ حق حسین سے زندہ رہتا ہے جبکہ باطل ہمیشہ ملامت کے ساتھ مر جاتا ہے۔ حق و باطل کا معرکہ ازل سے جاری ہے، مگر واقعہ کربلا کو سوز و غم سے لکھا اور اشکبار آنکھوں سے پڑھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی
مریم نواز شریف نے کہا کہ جو لوگ حق کے لیے جیتے اور حق کے لیے ہی مر جاتے ہیں، وہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ حضرت امام حسینؓ نے ثابت کر دیا کہ حق کی سربلندی کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینا مردان حق کا شیوہ ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھی حق اور سچ کی راہ پر چلنے والوں کے لیے مینارہ نور ہیں۔
مزید پڑھیں: عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا میں جرات و شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی۔ داستان کربلا رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کو جرات و حوصلہ عطا کرتی رہے گی۔ یوم عاشور پر ہمیں حضرت امام حسینؓ کی روشن تعلیمات پر عمل کرنے کا عہد کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
قاہرہ میں سینا پلان کی تفصیلات کیا ہیں ؟
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں کو زبردستی نقل مکانی کرنے
اکتوبر
وزیر اعظم کی ضرورت مند افراد کیلئے مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
🗓️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی
مارچ
عمران خان کو قتل کی کوئی دھمکی نہیں دی، سیاسی بات کی، رانا ثنا اللہ
🗓️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دو روز
مارچ
خانہ جنگی کے بارے میں اسرائیل کی تشویش
🗓️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ چند ماہ کے دوران صیہونی حکام اور حلقوں نے
اپریل
بیرسٹر گوہر کی خواجہ آصف پر تنقید
🗓️ 2 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
اگست
سیاسی عدم استحکام اور کڑی اقتصادی پالیسیاں معاشی تنزلی کا سبب بنیں، حکومت کا اعتراف
🗓️ 8 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ سیاسی عدم
جون
وزیر اعلٰی سندھ کا انتباہ، وفاق نے تجاویز نہ مانیں تو خود فیصلے کریں گے
🗓️ 2 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق
اپریل
ٹرمپ بے کار لوگوں پر پیسے خرچ نہیں کریں گے، کییف میں ماتم:روس
🗓️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے سربراہ دیمیتری مدودف نے کہا کہ 2024
نومبر