سچ خبریں: سندھ کے وزیر توانائی ناصر شاہ نے صدر آصف زرداری سے ملاقات اور سندھ کے مسائل اور توانائی منصوبے کے بارے میں بات چیت کی۔
وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی، جس میں سندھ کے مسائل اور توانائی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر شاہ نے وفاق سے متعلق سندھ کے مسائل کے حل کے لیے صدر زرداری سے مدد کی درخواست کی۔
ناصر شاہ نے صدر زرداری سے درخواست کی کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ سندھ کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس پر صدر مملکت نے یقین دہانی کرائی کہ وہ تمام صوبوں کے وفاق سے متعلق مسائل کے حل میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل کی سندھ ہائیکورٹ کی ’مداخلتوں‘ پر چیف جسٹس پاکستان سے مدد کی درخواست
ملاقات کے دوران وزیر توانائی نے صدر زرداری کو سندھ میں جاری توانائی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر زرداری نے کہا کہ توانائی کے موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے سولر انرجی پر انحصار کو بڑھانا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: ایرانی صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، دو طرفہ اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال
ناصر شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت شمسی توانائی کے حوالے سے مؤثر اقدامات پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر توانائی نے صدر کو سندھ میں منصوبہ بندی محکمے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔