🗓️
سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کچھ مسترد شدہ سیاسی عناصر بنوں واقعے پر سیاست کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا پہلے ہی دہشت گردی سے متاثر ہے اور کسی بھی بڑے سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بعض ناکام سیاسی عناصر بنوں واقعے پر سیاست کر رہے ہیں، لیکن عوام ان کے منفی عزائم سے بخوبی واقف ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بنوں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش دھماکا، 2 شہری شہید،3 اہلکاروں سمیت 10 زخمی
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ واقعے کے فوراً بعد وزیراعلیٰ نے اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے بنوں کے معاملات پر توجہ مرکوز کر دی۔ بنوں میں کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بنوں انتظامیہ مسلسل وزیراعلیٰ کو صورتحال سے آگاہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کے مذاکرات جاری ہیں، اور مذاکرات کے آغاز کے ساتھ ہی بنوں میں امن بحال ہو چکا ہے۔ کمیٹی دیر پا قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے اور جلد ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات متوقع ہے۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر قائم کمیشن جلد ہی واقعے کے حوالے سے انکوائری رپورٹ پیش کرے گا۔ خیبرپختونخوا دہشت گردی سے پہلے ہی متاثر ہے اور کسی بھی بڑے سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت خیبر اور بنوں میں دفعہ 144 نافذ
انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور عوام سے درخواست کی کہ شدت پسندی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں۔
مشہور خبریں۔
صارفین کو گوگل کا ایک اور بہترین فیچر دستیاب
🗓️ 19 مارچ 2021نیویارک (سچ خبریں) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے
مارچ
کورونا وائرس اور پاکستان پر سفری پابندیاں
🗓️ 25 اپریل 2021(سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں قہر مچا رکھا ہے
اپریل
حزب اللہ کی بے مثال کامیابی
🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان پر صیہونی حکومت کے زمینی حملے کے آغاز کو 48
نومبر
امریکا میں 12 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ
🗓️ 28 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست فلوریڈا میں تین روز قبل 12 منزلہ عمارت
جون
واٹس ایپ اسٹوری میں مینشن کرنے کا فیچر پیش
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹوری یا اسٹیٹس
اکتوبر
گریٹر اسرائیل کا خواب دیکھنے والی قابض حکومت کی تل ابیب میں حالت زار
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: آج منگل کی صبح سے ہی صیہونیوں کی ایک بڑی
جولائی
سردیوں میں غزہ کے مہاجرین کی مشکلات؛ ہزاروں خیمے سیلاب کی نذر
🗓️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے دفاع مدنی کے مطابق شدید سردی کے باعث مہاجرین
جنوری
تل ابیب پر جوابی حملے میں حزب اللہ کا پیغام
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: اس حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں اسرائیلی حکومت
ستمبر