سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی ڈسٹرکٹ بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے موجودہ حالات کے بعد اداروں اور آئین و قانون پر اعتماد ختم ہو چکا ہے اور خدانخواستہ کہیں ملک خانہ جنگی کی طرف تو نہیں بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی صورت اپنے صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنوں واقعے کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا جواز پیدا کیا جا رہا ہے، اسد قیصر نے کہا کہ اگر سیاستدانوں سے غلطیاں ہوئی ہیں تو انہیں قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے مذاکرات کے دوران سیاسی عدم استحکام کا ذکر نہیں کیا، وزیر اعظم
اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب سے ہمارے 4-5 ایم این ایز کو اداروں کی جانب سے وفاداری تبدیل کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے، اور انہیں وزارت اور پیسوں کا لالچ دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ملکی سلامتی کے معاملات براہ راست آرمی کے تحت آتے ہیں، چیف جسٹس