?️
سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے کے موجودہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور بھڑکیں نہ ماریں، ہم دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں، نہ میں نے کبھی جھوٹ بولا ہے اور نہ بولوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ سچ برداشت نہیں کر سکتے۔ میرا تعلق خٹک قبیلے سے ہے اور مجھے اپنے صوبے میں کوئی نہیں روک سکتا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میں پہلے بھی نیب کے نوٹس پر پیش ہوا تھا اور اب بھی پیش ہوں گا۔ نوٹس دے کر بلایا جاتا ہے، نہ پہلے اپنی مرضی سے گیا تھا نہ اب جا رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری
پرویز خٹک نے کہا کہ میں کسی کے خلاف نہیں ہوں، وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کارروائی میں جو کچھ ہوا وہ بیان کروں گا۔ اس وقت کی پوری کابینہ اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے، علی امین گنڈاپور بھی اس کابینہ کا حصہ تھے اور وہ بھی عینی شاہد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر کسی کا احسان نہیں ہے تو میں احسان فراموش کیسے ہو سکتا ہوں؟ 2013 میں اپنی محنت سے کم ممبران پر مشتمل حکومت بنائی، کسی نے احسان کرکے مجھے وزیر اعلیٰ نہیں بنایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے پرویز خٹک سے متعلق کہا تھا کہ ایک شخص جھوٹی گواہی دے گا اور پھر آزادانہ گھومے گا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد پرویز خٹک نئی پارٹی بنانے کیلئے سرگرم
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑی، احسان فراموشی کی اور لوٹا بن گیا۔ اگر وہ جھوٹی گواہیاں دے گا تو اس طرح سگریٹ پھونکتا نہیں پھرے گا۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کو صیہونیوں کے چنگل سے بچانے کا واحد راستہ مزاحمت ہے:ایران
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے
اگست
یمنیوں کا عالمی سامراج کو انبتاہ
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:یمنی عوام کی ایک بڑی تعداد نے عالمی سامراج کے خلاف
جون
ایلون مسک: میں مستقبل میں سیاست میں بہت کم رہوں گا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ارب پتی اتحادی ایلون مسک
مئی
صیہونی حکومت کی قدس آپریشن کے رہنما کے گھر کو تباہ کرنے کی کوشش
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے قدس استقامتی آپریشن کے رہنما کے گھر کو
مارچ
یوکرین میں بحران کے تسلسل یا حل میں بین الاقوامی اداکاروں کے کردار کا جائزہ
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: یوکرین کا بحران 2014 کے بعد سے دنیا کے اہم
مارچ
بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزام لگا رہا ہے۔ پاک فوج
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے
مئی
ٹرمپ اور میکرون جیسے شیطان خطے میں فرقہ وارانہ جنگ بھڑکانے کے درپے ہیں:بحرینی عالم دین
?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:بحرین کے عالم دین اور سیاسی رہنما نے اپنے ایک بیان
فروری
صیہونی مسٹر سکیورٹی کا خوفناک زوال
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی تیسری بار اقتدار میں
اپریل