🗓️
سچ خبریں: پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ عمان میں شہید ہونے والے چاروں پاکستانیوں کے جسد خاکی قومی ائیر لائن کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں میں پہنچائے گئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے عُمان کے دارالحکومت مسقط میں امام بارگاہ پر ہونے والے حملے میں جان بحق ہونے والے چار پاکستانیوں کے جسد خاکی وطن واپس پہنچنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیے گئے ہیں، یہ میتیں قومی ائیر لائن کے ذریعے جمعرات کی شب پاکستان لائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمان میں حسینی عزاداروں پر داعش کا حملہ
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے بتایا کہ سلیمان نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے 230 کے ذریعے جمعرات کو شام پانچ بجے لاہور لائی گئی، جبکہ سید قیصر عباس بخاری کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے 226 کے ذریعے مسقط سے کراچی پہنچائی گئی اور بعد ازاں اسے پی کے 302 کے ذریعے لاہور لایا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ غلام عباس اور حسن عباس کے جسد خاکی پی آئی اے کی پرواز پی کے 292 کے ذریعے رات ایک بجے اسلام آباد پہنچے۔
عمان میں پاکستان کے سفیر عمران علی نے حملے میں جان بحق ہونے والے دو پاکستانیوں، قیصر عباس اور سلیمان نواز کے ورثا سے ملاقات کی اور کہا کہ ان دونوں نے دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔
اسلام آباد میں عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، اس ملاقات میں وزیر اعظم نے مسقط میں امام بارگاہ پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کی جانب سے شہداء کے جسد خاکی کی وطن واپسی اور زخمیوں کے علاج کے لیے فوری اقدامات اور پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ تعاون کو سراہا، انہوں نے عمان کو عسکریت پسندی کے خلاف پاکستان کے تعاون کی پیشکش بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے عمانی وفد کے آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے کی ترغیب پر عمانی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ متعلقہ حکام باہمی طور پر مفید نتائج کے حصول کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے منگل (16 جولائی) کو بتایا تھا کہ عُمان کے شہر مسقط میں امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر حملے میں چار پاکستانیوں کی موت ہوئی تھی۔ دفتر خارجہ نے اس بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی تھی۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق مارے جانے والوں میں چار پاکستانی، ایک انڈین، ایک مقامی شخص اور تین حملہ آور شامل ہیں۔ بعد ازاں عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
پاکستان نے عُمانی حکام کو محرم کے مہینے میں اس گھناؤنے جرم کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔
مزید پڑھیں: عمان میں امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے کون لوگ تھے؟
عُمان میں پاکستانی سفیر عمران علی نے اپنی ایک ویڈیو میں مسقط میں مقیم پاکستانی برادری سے اپیل کی تھی کہ وہ وادی کبیر کے علاقے کی جانب نہ جائیں کیوں کہ اس علاقے کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا فلسطین میں نیا انتفاضہ شروع ہو رہا ہے؟
🗓️ 19 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ فلسطینیوں پتھر انتفاضہ نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کی ناک
جون
جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بارے میں اہم اعلان کردیا
🗓️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج
اپریل
اسرائیلی فوج کی بڑی غلطیاں کیا ہیں ؟
🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں:ایک صیہونی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ایک نئے کیس کی
فروری
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا معاملہ، اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 4 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے
اگست
رواں سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 300 سے زائد فلسطینیوں کے مکانات تباہ
🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور مقبوضہ فلسطین (او
جون
واٹس ایپ کی 2024 کی وہ خفیہ ٹِرکس جن کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوسکا
🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے
دسمبر
حکومت نے بجلی سستی کرنے کیلئے آئی پی پیز کے 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے مسترد کر دیے
🗓️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) موجودہ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)
جنوری
پنسلوانیا ہوائی اڈے پر سامان میں بم ہونے کے الزام میں ایک امریکی شہری گرفتار
🗓️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی پولیس نے اس ملک کے ایک شہری کو پنسلوانیا کے
مارچ