سچ خبریں: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف سابق اور موجودہ ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل ایک گروپ متحرک ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بیوروکریسی کا 100فیصد جھکاؤ پی ٹی آئی کی جانب ہے، نگران وزیر اطلاعات
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اس ناراض گروپ کو گورننس اور مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے تحفظات ہیں۔
مزید برآں، وزراء وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی محکموں میں غیر معمولی مداخلت پر بھی نالاں ہیں۔
تاہم، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے ان اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا، بیرسٹر گوہر
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو تمام ارکانِ اسمبلی کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔