سچ خبریں: پارٹی میں بڑھتے ہوئے اختلافات پر بانی پی ٹی آئی نے دونوں متحارب گروپوں کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلالیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں بات چیت کرتے ہوئے نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار نے بتایا کہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دونوں گروپوں کو 4 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی قید کے دوران پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات سبکی کا باعث بن گئے
بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ خود ان سے مل کر بات کریں گے اور معاملہ حل کر لیں گے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ دو گروپ کون سے ہیں، تو بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ گروپوں سے بات کرنے کے بعد صورتِ حال سے آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: کیا پی ٹی آئی اختلافات کا شکار ہے؟شوکت یوسفزئی کی زبانی
پی ٹی آئی کی قیادت پر فواد چوہدری کی تنقید اور ملاقات کے لیے بلانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔