?️
سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے سوالات کے جوابات میں فوج کے ساتھ تعلقات برقرار نہ رکھنے کو بیوقوفی قرار دیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار نہ رکھنا بیوقوفی ہے اور ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس ذہنیت کو ختم کرنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر تحریک نہیں چلا سکتے، مولانا فضل الرحمٰن
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور نجی شعبے میں فوج کے اہم کردار کے باعث اگر فوج کے ساتھ بہترین تعلقات نہ رکھے جائیں تو یہ حماقت ہو گی۔
انہوں نے فوج کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔
عمران خان نے واضح کیا کہ جب تک انتخابات میں ان کی اکثریت تسلیم نہیں کی جاتی، حکومت یا فوج سے عدالت کے باہر کوئی تصفیہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے خلاف کوئی رنجش نہیں ہے اور ان کی تنقید افراد کے خلاف رہی ہے، فوج کے ادارے کے خلاف نہیں۔ فوجی قیادت کے بارے میں غلط فہمیوں کو پورے ادارے کے خلاف نہیں ٹھہرانا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ ایسے تمام مذاکرات کے لیے تیار ہیں جو ملک کی بگڑتی صورتحال کو بہتر کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مخلوط حکومت سے بات چیت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، جو اصل قوت ہیں ان سے ہی بات کرنا زیادہ سودمند ہوگا۔
عمران خان نے فروری کے انتخابات کو پاکستان کی تاریخ کے دھاندلی زدہ انتخابات قرار دیا۔
مزید پڑھیں: جو ظلم کرے وہ معافی مانگے، یہی مسئلے کا حل ہے، عارف علوی
انہوں نے کہا کہ اگر آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں اور ان کے خلاف بوگس کیسز ختم کیے جائیں تو وہ فوج کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
مشہور خبریں۔
25% تارکین وطن امریکی شہریت کی منسوخی کے خواہاں
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بیرون ملک مقیم
جون
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری گرفتار
?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری
مئی
جنوبی شام کو دوسرا لبنان نہیں بننے نہیں دیں گے:صہیونی وزیر جنگ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے شام کے جنوبی حصے میں
فروری
بائیڈن اور بے مثال مہنگائی؛ ڈیموکریٹس سیاست میں معاشیات کی ادائیگی کرتے ہوئے
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: امریکہ میں مہنگائی پچھلی چار دہائیوں میں غیر معمولی سطح
جون
امریکہ کا آزادی اظہا رائے کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:امریکہ کی جا نب سے مزاحمتی تحریک اور اسلامی نشریاتی یونین
جون
فلسطینیوں کا اتنا قتل عام کرکے صیہونیوں کو کیا ملا ؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے
جنوری
حماس کے سامنے اسرائیلی حکام بونے نظر آئے
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد
جنوری
ناقص تفتیش قانونی عمل کو آلودہ کر دیتی ہے، سپریم کورٹ
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج محمد علی مظہر نے
مارچ